!کرینہ کپور نے پہنی بکنی تو ٹرول ہو گئے شوہر سیف علی خان

کرینہ کپور بھلے ہی سوشل میڈیا پر موجود نہ ہوں لیکن ان کے چرچے سوشل میڈیا پر کبھی کم نہیں ہوتے ہیں۔

Mar 14, 2019 05:55 PM IST | Updated on: Mar 14, 2019 06:04 PM IST

کرینہ کپور بھلے ہی سوشل میڈیا پر موجود نہ ہوں لیکن ان کے چرچے سوشل میڈیا پر کبھی کم نہیں ہوتے ہیں۔ حال ہی میں ارباز خان کے یوٹیوٹ چیٹ شو پر اس کا ثبوت ملا ہے۔ اس شو پر اسٹارس سوشل میڈیا پر موجود ٹرولس کا منہ توڑ جواب دیتے ہیں۔ وہیں اس شو پر کرینہ کپور بھی کچھ ایسا ہی کرتی نظر آئیں۔ کرینہ کپور کی ایک بکنی والی تصویر سے سوشل میڈیا پر زبردست ہنگامہ ہوا تھا۔ اس بکنی والی تصویر کے لئے کرینہ کے شوہر سیف علی خان بری طری ٹرول ہو گئے تھے۔

کرینہ نے کہا کہ وہ مجھ پر یقین کرتے ہیں اور اگر میں بکنی پہن رہی ہوں توا سکے پیچھے ضرور کوئی وجہ ہوگی۔ یہاں یہی وجہ تھی کہ میں ڈپ لی تھی تھی‘۔

!کرینہ کپور نے پہنی بکنی تو ٹرول ہو گئے شوہر سیف علی خان

کرینہ کا یہ جواب شاندار ہے۔ انہوں نے اس پر سیف سے اپنے خوبصورت رشتے کے بارے میں کئی اور باتیں بھی شیئر کیں۔ بتا دیں کہ یہ تصویریں اس دوران لی گئی تھیں جب کچھ مہینہ پہلے کرینہ، سیف علی خان، سوہا خان اور کنال کھیمو چھٹیاں منانے گئے تھے۔ اس ویکیشن سے کنال اور سوہا نے کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر شئیرکی تھیں جس میں کرینہ بکنی پہنے نظر آرہی تھیں۔ وہیں صرف کرینہ نے ہی نہیں سوہا بھی اس تصویر میں بکنی میں نظر آئی تھیں۔

Loading...

2-50

 

Loading...