کرینہ کپور نے کیا انکشاف ، اس فلم کے دوران سیف علی خان سے ہوا تھا پیار اور پھر ...۔– News18 Urdu

کرینہ کپور نے کیا انکشاف ، اس فلم کے دوران سیف علی خان سے ہوا تھا پیار اور پھر ...۔

مشہوراداکارہ کرینہ کپور کا کہنا ہے کہ برے وقت میں سیف علی خان نے انہیں سہارا دیا تھا۔ کرینہ کپور کو فلم انڈسٹری میں ہوئے دو دہائی سے زیادہ ہوگئے ہیں۔ا

Apr 26, 2019 06:38 PM IST | Updated on: Apr 26, 2019 06:38 PM IST

مشہوراداکارہ کرینہ کپور کا کہنا ہے کہ برے وقت میں سیف علی خان نے انہیں سہارا دیا تھا۔ کرینہ کپور کو فلم انڈسٹری میں ہوئے دو دہائی سے زیادہ ہوگئے ہیں۔انہوں نے اپنی الگ شناخت بنائی ہے۔انہوں نےایک پوسٹ میں اپنی زندگی میں اپنے شوہر سیف کی اہمیت کا ذکر کیا ہے۔کرینہ نے بتایا کہ کیسے سیف نے انہیں اس وقت سہارا دیا جب وہ اپنی زندگی میں برے وقت سے گزر رہی تھیں۔

کرینہ نے لکھا کہ میں خوش قسمت ہوں کہ میرے آس پاس ہمیشہ مجھے چاہنے والے لوگ رہے ہیں۔انہوں نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا۔جب مجھے لگا کہ میں گرنے والی ہوں،تبھی سیف نے مجھے تھام لیا۔میں سیف سے کئی بار ملی تھی لیکن جب ہم ’ٹشن‘کی شوٹنگ کررہے تھے تو کچھ بدل گیا۔مجھے سیف سے پیار ہوگیا۔وہ بےحد پیارے تھے میں ان کے لئے پاگل ہوگئی۔

کرینہ کپور نے کیا انکشاف ، اس فلم کے دوران سیف علی خان سے ہوا تھا پیار اور پھر ...۔

سیف علی خان۔ کرنیہ کپور خان

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ’ٹشن‘ کے وقت کیسے دونوں خوبصورت وقت ساتھ گزارتے تھے۔انہوں نے کہا’’ہم اپنے آس پاس کی خوبصورتی محسوس کرتے تھے۔ہم خوب باتیں کرتے تھے اور ہمارا اچھا بانڈ بن گیا تھا۔وہ مجھ سے 10سال بڑے ہیں اور ان کے دو بچے بھی ہیں۔لیکن میرے لئے وہ صرف سیف ہیں۔انہوں نے مجھے سنبھالا اورخود سے پیار کرنا سکھایا۔

Loading...