bollywood kartik aryan struggling days rented house story on koffee with karan  بارہ لوگوں کے ساتھ گھر میں رہتا تھا یہ اداکار ، ہیرو بننے کیلئے کرنا پڑتا تھا یہ کام– News18 Urdu

 بارہ لوگوں کے ساتھ گھر میں رہتا تھا یہ اداکار ، ہیرو بننے کیلئے کرنا پڑتا تھا یہ کام

کارتک نے بتایا کہ وہ شوق کیلئے کھانا بناتے تھے ، لیکن کئی مرتبہ میڈیا نے لکھا کہ کارتک پیسہ کمانے کیلئے کھانا بناتے تھے ۔

Feb 11, 2019 02:11 PM IST | Updated on: Feb 11, 2019 02:11 PM IST

کافی ود کرن کے سیزن چھ کے نئے ایپی سوڈ میں بالی ووڈ کے نوجوان اداکار کارتک آرین اور کرتی سینن نظر آئے ۔ ان دونوں کی نئی فلم "لکا چھپی" جلد ہی ریلیز ہونے والی ہے ۔ کارتک اور کیرتی کی اس فلم کے گانے ابھی سے کافی مقبول ہورہے ہیں ۔

ان دونوں کے ہی بارے میں خاص بات یہ ہے کہ دونوں ہی بالی ووڈ کے آوٹ سائیڈرس ہیں اور انجینئرنگ کی تعلیم چھوڑ کر اس فیلڈ میں آئے ۔ بالی ووڈ میں اپنی قسمت آزمانے والے اداکارکارتک آرین نے بتایا کہ ان کو گھر والوں کے دباو میں انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کرنی پڑی ، لیکن نوی ممبئی میں ان کا کالج ہونے کی وجہ سے وہ روز کالج جانے کی بجائے ممبئی آجاتے تھے ۔

 بارہ لوگوں کے ساتھ گھر میں رہتا تھا یہ اداکار ، ہیرو بننے کیلئے کرنا پڑتا تھا یہ کام

 بارہ لوگوں کے ساتھ گھر میں رہتا تھا یہ اداکار ، ہیرو بننے کیلئے کرنا پڑتا تھا یہ کام

Loading...

پیسہ بچانے کیلئے کارتک ایک ایسے گھر میں رہتے تھے جہاں تین کمروں کے مکان میں 12 افراد رہتے تھے ۔ کارتک نے بتایا کہ وہ فیس اور کرایہ سے کچھ پیسے بچاکر ممبئی روزانہ آتے اور اس کیلئے انہوں نے ایک ایسا گھر لیا ، جس کا کرایہ 12 افراد مل کر ادا کرتے تھے ۔

یہ بھی پڑھیں : بریک اپ کے بعد نیہا ککڑ نے سابق بوائے فرینڈ کو دیا جواب ، کہہ دی ایسی بات

 

اس بات کو سن کر کرن جوہر کے ساتھ ساتھ خود کیرتی سینن بھی حیران رہ گئیں ۔ کارتک نے بتایا کہ وہ شوق کیلئے کھانا بناتے تھے ، لیکن کئی مرتبہ میڈیا نے لکھا کہ کارتک پیسہ کمانے کیلئے کھانا بناتے تھے ۔ کارتک اور کیرتی کی فلم "لکا چھپی" یکم مارچ کو ریلیز ہورہی ہے ۔

Loading...