bollywood kiara advani revealed how he prepared for the masturbation scene in lust stories snm اس اداکارہ نے بتایا کہ کیسے کی تھی مشت زنی سین کی تیاری– News18 Urdu

اس اداکارہ نے بتایا کہ کیسے کی تھی مشت زنی سین کی تیاری

کیارا کے مشت زنی سین پر چرچا ہوئی تو انہوں نے بتایا کہ کس طرح وہ کلائیمیکس سین شوٹ کیاگیا۔

Jun 17, 2019 02:40 PM IST | Updated on: Jun 17, 2019 02:40 PM IST

بالی ووڈ اداکارہ نیہا دھوپیا کا چیٹ شو ہمیشہ چرچا میں رہتا ہے۔ یہاں آکر سیلیبس ہمیشہ کچھ نہ کچھ ایسا انکشاف کرتے ہیں جو کئی دنوں تک سرخیوں میں رہتا ہے۔ حال میں کیارا اڈوانی اس شوپر پہنچیں۔ اب کیارا پہنچیں ہو اور 'لسٹ اسٹوریز' کے سرخیوں میں بنے سین پر بات نہ ہو یہ کیسے ہوسکتا ہے۔ کیارا کے مشت زنی سین پر چرچا ہوئی تو انہوں نے بتایا کہ کس طرح وہ کلائیمیکس سین شوٹ کیاگیا۔ کیارا نے بتایا کہ وہ پہلے وائبریٹر والے سین سے کافی گھبرائی ہوئی تھیں۔ اداکارہ نے بتایاکہ کرن نے اس سین کو کرنے کے کئی طریقے بتائے۔ وہ چاہتے تھے میں اس سین کو بے جھجک کروں۔ کرن نے کہا اسکریب وائبریٹر والے سین کابہت چھوٹا سا حصہ دکھایا جائے گا۔

کیارا نے کہا، کرن نہیں چاہتے تھے کہ میں اس سین پر ہنسو۔ اس سین سے ایک دن پہلے میں کافی گھبرائی ہوئی تھی۔ اصل میں اس سین کو کرنے کیلئے میں نے گوگل سرچ کیا آخر لوگ وائبریٹر کا استعمال کیسے کرتے ہیں۔ میں نے 'دا اگلی ٹروتھ'  جیسی  فلموں  کے  کچھ  سین  دیکھے  یہ  جاننے  کیلئے کہ یہ ہے کیا'۔

اس اداکارہ نے بتایا کہ کیسے کی تھی مشت زنی سین کی تیاری

کیارا نے بتایا کہ کرن نے انہیں صلاح دی تھی کہ وہ یہ سین پوری ایمانداری سے کریں۔ بتادیں کی اس شارٹ فلم میں وکی کوشل نے کیارا کے شوہر کا کردار اداکیاتھا۔ فی الحال کیارا اپنی آنے والی فلم کبیر سنگھ کے پرموشن میں مصروف ہیں۔ اس کے علاوہ ان کے پاس اندو کی جوانی نام سے بھی ایک فلم ہے۔

Loading...