bollywood mandana karimi hot and bold bikini pictures troll alleged for hurting religious sentiments snm اس اداکارہ کی بے انتہا بولڈ بکنی ویڈیوز دیکھ کربھڑکے لوگ ، مذہبی جذبات کو پہنچی ٹھیس– News18 Urdu

اس اداکارہ کی بے انتہا بولڈ بکنی ویڈیوز دیکھ کربھڑکے لوگ ، مذہبی جذبات کو پہنچی ٹھیس

مندانا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بکنی تصویریں اور ویڈیوز شیئر کی ہیں۔۔ جس کی وجہ سے وہ ٹرولرس کے نشانے پر آگئی ہیں۔ مندانا پر مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا الزام لگایاجارہا ہے۔

May 14, 2019 10:46 PM IST | Updated on: May 14, 2019 10:55 PM IST

فلموں سے لیکر ٹی وی اور بگ باس میں نظر آچکیں اداکارہ مندانا کریمی اکثرہی اپنی بولڈ تصویروں کی وجہ سے چرچا میں بنی رہتی ہیں۔ مندانا اپنا پرفیکٹ فگر فلانٹ کرنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑتی ہیں۔ وہیں حال ہی میں وہ ایک مرتبہ پھر زبردست سرخیوں میں آگئی ہیں۔ مندانا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بکنی تصویریں اور ویڈیوز شیئر کی ہیں۔۔ جس کی وجہ سے وہ ٹرولرس کے نشانے پر آگئی ہیں۔ مندانا پرمذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا الزام لگایاجارہا ہے۔

مندانا کا ابھی تک اس معاملے پرکوئی رد عمل نہیں آیا ہے لیکن ان کے فینس ایسے ٹرولرس کو منھ توڑ جواب دے رہے ہیں۔ دراصل ہوا کچھ ایسا کہ مندانا نے حال ہی میں دو ویڈیو شیئر کی ہیں۔ ان ویڈیوز میں وہ بکنی پہنے نظر آرہی ہیں۔ وہیں مندانا نے ان تصویروں میں لکھا کہ " میں سمر (گرمی) کیلئے تیارہوں" ایک ویڈیو میں وہ شیشے کے سامنے بکنی پہنے کھڑی نظر آرہی ہیں۔ وہیں دوسرے ویڈیو میں انہوں نے پول میں اتر کر پوز دیا ہے۔ گرمیاں انجوائے کرنے کا مندانا کا یہ طریقہ ان کے کچھ فالوورس کو پسند نہیں آیا اور انہیں برا۔بھلا کہنا شروع کردیا۔

اس اداکارہ کی بے انتہا بولڈ بکنی ویڈیوز دیکھ کربھڑکے لوگ ، مذہبی جذبات کو پہنچی ٹھیس

ٹرولرس نے رمضان کے پاک مہینے میں مندانا کے بکنی ویڈیوز شیئر کرنے پر اعتراض ظاہر کیا ہے۔ وہیں ایک یوزر نے تو انہیں یہاں تک کہہ ڈالا کہ بکنی بھی کیوں پہن رکھی ہے۔ مندانا کو ایسےکئی بھدے کمینٹس مل رہے ہیں ۔ ان ٹرولرس پر یوں تو مندانا کا کوئی جواب نہیں آیا ہے۔ حالانکہ انہوں نے بکنی تصویریں نہ ہٹاکر اور ٹرولرس کو اگنور کرکے اپنا جواب دے دیا ہے۔

इस अभिनेत्री को बिकिनी में देख भड़के लोग, आहत हुईं धार्मिक भावनाएं