bollywood priyanka trolled for wearing khaki shorts twitter explodes with meme priyanka chopra joins rss snm شوہر نک جونس کے ساتھ کچھ اس طرح کے کپڑوں میں نظر آئیں پرینکا چوپڑا، ہو گئیں ٹرول– News18 Urdu

شوہر نک جونس کے ساتھ کچھ اس طرح کے کپڑوں میں نظر آئیں پرینکا چوپڑا، ہو گئیں ٹرول

حال ہی میں پرینکا چوپڑا اپنی ڈریس کی وجہ سےچرچا میں آگئی ہیں۔ اس ڈریس کی وجہ سے انہیں سوشل میڈیا پر ٹرول کیا جارہا ہے۔ اس تصویر میں پرینکا بلیک ٹاپ اور خاکی نیکر پہنے نظر آرہی ہیں۔

Jun 20, 2019 07:35 AM IST | Updated on: Jun 20, 2019 07:35 AM IST

اداکارہ پرینکا چوپڑا آئے دن سرخیوں میں بنی رہتی ہیں۔ کبھی اپنی آنے والی فلم کو لیکر تو کبھی کسی تصویر کو لیکر۔ حال ہی میں پرینکا چوپڑا اپنی ڈریس کی وجہ سےچرچا میں آگئی ہیں۔ اس ڈریس کی وجہ سے انہیں سوشل میڈیا پر ٹرول کیا جارہا ہے۔ اس تصویر میں پرینکا بلیک ٹاپ اور خاکی نیکر پہنے نظر آرہی ہیں۔ بس تصویر دیکھتے ہی لوگوں نے ان پر کمینٹ کرنا شروع کر دیا ہے۔ وہیں ٹرول ہونے کی وجہ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔۔

دراصل پرینکا چوپڑا کا کاکی نیکر دیکھ کر لوگوں نے انہیں آر ایس ایس تنظیم کا برانڈ ایمبیسڈر بتانا شروع کردیا ہے۔ ایک یوزر نے پوچھ ڈالا، "کیا پرینکا چوپڑا آر ایس ایس کی ممبر بن گئی ہیں؟'۔    وہیں  دوسرے  نے  کہا  کہ  آر ایس ایس کی سیریس میٹنگ اٹینڈ کرنے پہنچی ہیں۔ ایسے ہی کئی کمینٹس کے ساتھ پرینکا کو ٹرول کیا جارہا ہے۔  بتادیں کہ خاکی پینٹ آر ایس ایس یونیفارم رہا ہے۔۔

شوہر نک جونس کے ساتھ کچھ اس طرح کے کپڑوں میں نظر آئیں پرینکا چوپڑا، ہو گئیں ٹرول

اس سے پہلے شوہر نک جونس بھی خاکی آٹ فٹ کو لیکر ٹرولرس کے نشانے پر آچکے ہیں۔ لیکن یہ جوڑا کبھی ایسے ٹرول کی پرواہ نہیں کرتا۔

Loading...