bollywood queen kangna ranuat in her home town mandi himachal pradesh بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے اپنی شادی کو لے کر کہی یہ بڑی بات ، سیاست میں انٹری کا بھی ارادہ نہیں – News18 Urdu

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے اپنی شادی کو لے کر کہی یہ بڑی بات ، سیاست میں انٹری کا بھی ارادہ نہیں 

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کنگنا رناوت کا کہنا ہے کہ ان کا سیاست میں آنے کو کوئی ارادہ نہیں ہے اور نہ ہی وہ اس بارے میں سوچ رہی ہیں ۔ ساتھ ہی ساتھ انہوں نے فی الحال شادی کی بات سے بھی واضح طور پر انکار کردیا ۔

Jan 17, 2019 07:35 PM IST | Updated on: Jan 17, 2019 07:35 PM IST

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کنگنا رناوت کا کہنا ہے کہ ان کا سیاست میں آنے کو کوئی ارادہ نہیں ہے اور نہ ہی وہ اس بارے میں سوچ رہی ہیں ۔ ساتھ ہی ساتھ انہوں نے فی الحال شادی کی بات سے بھی واضح طور پر انکار کردیا ۔ یہ باتیں کنگنا نے ہماچل پردیش کے منڈی ضلع کے سرکاگھاٹ میں اپنے آبائی گاوں دھبوہی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں ۔

جمعرات کو کنگنا امبیکا ماتا کے مندر کی ایک تقریب میں حصہ لینے کیلئے پہنچی تھیں۔ مندر کی تقریب میں شرکت کے بعد کنگنا نے پانچ منٹ میڈیا سے بات چیت کی ۔ اس دوران جب کنگنا سے پوچھا گیا کہ کیا آپ سیاست میں آنے کی خواہش رکھتی ہیں ، تو کنگنا نے صا ف طور پر انکار کردیا ۔

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے اپنی شادی کو لے کر کہی یہ بڑی بات ، سیاست میں انٹری کا بھی ارادہ نہیں 

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے اپنی شادی کو لے کر کہی یہ بڑی بات ، سیاست میں انٹری کا بھی ارادہ نہیں 

وہیں جب کنگنا سے ان کی شادی کی بابت پوچھا گیا تو انہوں نے فی الحال شادی کرنے سے انکار کردیا ۔ انہوں نے کہا کہ ازدواجی زندگی میں سبھی داخل ہوتے ہیں ، لیکن کچھ لوگ اس سے ہٹ کر کچھ کرنا چاہتے ہیں اور وہ بھی انہیں میں سے ہیں۔ کنگنا نے کہا کہ ان کے گروجی کے مطابق وہ سماجی اور مذہبی کاموں میںاپنا زیادہ وقت گزارنا چاہتی ہیں ۔

Loading...

Loading...