بالی ووڈ کی اس اداکارہ کی بہن نے کرن جوہر پر لگایا سنگین الزام ، اداکاراوں کو بتاتے ہیں کس کے ساتھ سونا– News18 Urdu

بالی ووڈ کی اس اداکارہ کی بہن نے کرن جوہر پر لگایا سنگین الزام ، اداکاراوں کو بتاتے ہیں کس کے ساتھ سونا

رنگولی نے ٹویٹر پرلکھا کہ کرن جوہر جنہیں لانچ کرتے یں ان کی کمائی کا بڑا حصہ ہی نہیں لیتے بلکہ وہ یہ بھی بتاتے ہیں کہ کیا پہننا ہے اور کس کے ساتھ سونا ہے ۔

May 27, 2019 11:36 AM IST | Updated on: May 27, 2019 11:41 AM IST

کرن جوہر اور کنگنا رناوت کا نپوٹیزم تنازع تو آپ کو یاد ہی ہوگا ۔ کنگنا نے کرن پر فلم انڈسٹری میں بھائی بھتیجا واد کو فروغ دینے اور اس کا جھنڈہ بلند کرنے کا الزام لگایا تھا ۔ یہ تنازع کافی وقت تک چلا تھا ۔ گزشتہ کچھ وقت سے سرد بستے میں ہے ، لیکن رناوت فیملی کی ایک رکن نے کرن جوہر پر اب ایسا الزام لگادیا ہے کہ ان کی لفظی جنگ دوبارہ شروع ہوسکتی ہے ۔ اس مرتبہ یہ کام ان کی بہن رنگولی نے کیا ہے ۔ رنگولی نے اداکار اور سوشل میڈیا پر سرگرم کمال آر خان کے ٹویٹ کے جواب میں کچھ ایسا لکھا ہے جو کرن جوہر کو کافی برا لگ سکتا ہے ۔

کے آر کے نے لکھا کہ میرے ذرائع کے مطابق کرن جوہر نے ایشان کھٹر کو دھرما پروڈکشن سے باہر کردیا ہے ۔ ایسا ایشان کے نامناسب رویہ کی وجہ سے ہوا ہے ۔ اب وہ ایشان کے ساتھ کوئی فلم نہیں بنائیں گے ۔

بالی ووڈ کی اس اداکارہ کی بہن نے کرن جوہر پر لگایا سنگین الزام ، اداکاراوں کو بتاتے ہیں کس کے ساتھ سونا

فلم ساز کرن جوہر

Loading...

کے آر کے کے اس ٹویٹ پر رنگولی نے بھی ٹویٹ کیا ۔ انہوں نے لکھا کہ کرن جنہیں لانچ کرتے یں ان کی کمائی کا بڑا حصہ ہی نہیں لیتے بلکہ وہ یہ بھی بتاتے ہیں کہ کیا پہننا ہے اور کس کے ساتھ سونا ہے ۔

رنگولی نے مزید لکھا کہ پرافٹ پرسینٹیج کی بات ہو تو میں سمجھتی ہوں کہ کئی ہالی ووڈ پروڈکشن ہاوس ایسا کرتے ہیں ، لیکن اپنے برانڈ پروپیگنڈہ کے مطابق بریک اپ اور پھر پیچ اپ کسی بھی عزت نفس کے حامل انسان کیلئے قابل قبول نہیں ہوگا ۔

اگر آپ سوچتےہیں کہ صرف رنگولی ہی کنگنا کی کامیابی کو لے کر کھل کر بات کرتی ہیں تو بتادیں کہ ان کی ماں آشا رناوت بھی ایسی ہی ہیں ۔ حال میں یوم مادر کے موقع پر انہوں نے کنگنا کی کامیابی پر بات کی تھی ۔ ان کا کہنا تھا کہ کنگنا جس طرح بے خوف خاتون کے طور پر ابھری ہیں ، اس پر انہیں فخر ہے ۔

Loading...