سلمان- ایشوریہ کا رشتہ کچھ مہینہ میں ہی ختم ہو گیا تھا لیکن اس محبت کی حقیقت کے بارے میں لوگ آج بھی جاننا چاہتے ہیں , bollywood salman khan and aishwarya rai throwback picture breaking the internet un– News18 Urdu

ایشوریہ کے فلیٹ کے باہر رات 3 بجے تک کیا کر رہے تھے سلمان، کیوں دینی پڑی تھی خود کشی کی دھمکی

سلمان- ایشوریہ کا رشتہ کچھ مہینہ میں ہی ختم ہو گیا تھا لیکن اس محبت کی حقیقت کے بارے میں لوگ آج بھی جاننا چاہتے ہیں

Apr 15, 2019 07:22 AM IST | Updated on: Apr 15, 2019 12:13 PM IST

سلمان خان اور ایشوریہ رائے کی محبت کے بارے میں لوگ آج بھی جاننا چاہتے ہیں۔ دونوں کا رشتہ کچھ مہینہ میں ہی ختم ہو گیا تھا لیکن فینس اس رشتہ کی حقیقت کے بارے میں جاننے کے لئے پرجوش رہتے ہیں۔ حال ہی میں دونوں کی20 سال پرانی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ اس فوٹو میں سلمان ایشوریہ کے ساتھ بیٹھے نظر آرہے ہیں۔

خبروں کی مانیں تو یہ اس وقت کی تصویر ہے جب یہ دونوں پیار میں تھے۔ دونوں نے سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’ہم دل دے چکے صنم‘میں کام کیا تھا۔ اسی فلم کی شوٹنگ کے دوران دونوں کے بیچ پیار ہوا۔ دونوں کے افیئر کی خبریں میڈیا میں آتے دیر نہیں لگی ۔ سلمان- ایشوریہ نے بھی اپنا رلیشن شپ عوامی کر دیا تھا۔

ایشوریہ کے فلیٹ کے باہر رات 3 بجے تک کیا کر رہے تھے سلمان، کیوں دینی پڑی تھی خود کشی کی دھمکی

سلمان اور ایشوریہ کی پرانی تصویر

ایشوریہ، سلمان کے ساتھ ان کے خاندان کے بہت قریب ہو گئی تھیں۔ سلمان کی بہنیں الویرا اور ارپیتا کے ساتھ بھی ایشوریہ کی بانڈنگ کافی اچھی تھی۔ وہیں ایشوریہ کے والد اس رشتہ کے خلاف تھے۔ پھر اچانک ایک خبر آئی کہ سلمان اور ایشوریہ کے رشتہ میں کچھ بھی ٹھیک نہیں چل رہا ہے۔

انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق، کچھ گواہوں نے بتایا کہ نومبر 2001 کو سلمان، ایشوریہ کے فلیٹ پر پہنچے اور زور- زور سے دروازہ پیٹنے لگے۔ وہ کہہ رہے تھے کہ مجھے اندر آنے دو۔ کسی نے یہ بھی بتایا کہ سلمان خان نے کہا کہ اگر انہیں اندر نہیں آنے دیا گیا تو وہ خودکشی کر لیں گے۔

Loading...

لوگوں نے بتایا، ’’ یہ سارا ڈرامہ صبح 3 بجے تک چلتا رہا۔ آخر کار ایشوریہ نے سلمان کو گھر کے اندر بلایا‘‘۔ خبروں کی مانیں تو سلمان، ایشوریہ سے شادی کا وعدہ لینا چاہتے تھے۔ وہیں ایشوریہ ابھی اپنے کریئر پر فوکس کرنا چاہتی تھیں۔ اسی بات کو لے کر دونوں کے بیچ  جھگڑے شروع ہو گئے تھے۔

ایشوریہ کے ساتھ لڑائی کو لے کر سلمان نے کہا تھا، ’’ اگر کسی رشتہ میں لڑائی نہیں ہوتی تو اس میں پیار بھی نہیں ہوتا۔ میں کبھی کسی باہر والے سے نہیں لڑتا۔ اگر میں لڑ رہا ہوں تو اس کا مطلب ہے وہ پیار ہے‘۔ سلمان اور ایشوریہ کے رشتہ میں دراڑ آچکی تھی اور دھیرے -دھیرے یہ ختم ہو گیا۔

بریک اپ کے بعد ایشوریہ نے ایک انٹرویو میں کہا تھا، ’’ وہ مجھے فون کر کے بیکار کی باتیں کرتا ہے۔ میرے ہر کو- اسٹار کے ساتھ میرا نام جوڑا گیا۔ یہی وہ وقت تھا جب اس نے مجھ پر ہاتھ اٹھایا۔ شکر ہے کہ کوئی نشان نہیں آیا۔ میں شوٹنگ پر ایسے گئی جیسے کچھ ہوا ہی نہ ہو۔ سلمان ہر جگہ میرا پیچھا کرتا تھا۔ جب میں نے اس کا فوٹ اٹھانا بند کر دیا تو اس نے خود کو نقصان پہنچا لیا‘‘۔

یہ بھی پڑھیں:  ہوٹل کے کمرے میں وویک اوبرائے نے کی تھی ایسی غلطی، ہمیشہ کے لئے دور ہو گئیں ایشوریہ رائے

Loading...