bollywood salman khan dismisses rumorsa bout contesting for loksabha elections and campaigning snm– News18 Urdu

'کانگریس کیلئے تشہیر پر سلمان خان نے دیا یہ جواب، سن کر مودی کے فین کہیں گے 'واہ

بتادیں کہ 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں ان کے نام کی چل رہی خبروں کو لیکر تھی۔ سلمان نے جمعرات کو صاف کردیا کہ نہ ہی وہ کسی لوک سبھا سیٹ سے انتخابات لڑیں گے اور نہ ہی کسی پارٹی کیلئے کیمپین کریں گے۔

Mar 22, 2019 10:15 AM IST | Updated on: Mar 22, 2019 10:16 AM IST

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے ہولی کے دن ایک بڑا اعلان کیا۔ ارے ذرا رکئے یہ اناؤسمینٹ ان کی شادی کو لیکر نہیں تھا،یہ تو 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں ان کے نام کی چل رہی خبروں کو لیکر تھا۔ سلمان نے جمعرات کو صاف کردیا کہ نہ ہی وہ کسی لوک سبھا سیٹ سے انتخابات لڑیں گے اور نہ ہی کسی پارٹی کیلئے کیمپین کریں گے۔

سلمان خان کا یہ ٹویٹ تب آیا جب ایک رپورٹ میں سامنے آیا کہ مدھیہ پردیش کانگریس نے سلمان کو اندور میں پارٹی کیلئے کیمپین کرنے کی گزارش کی ہے۔ سلمان خان کی پیدائش اندور کی ہےْ اس لئے ان کا اس شہر سے خاص کنکشن ہے۔ اسی کے چلتے اس طرح کی خبریں آرہی تھیں۔ مدھیہ پردیش کانگرہس کے ترجمان نے پریس ٹرسٹ آف انڈیا (پی ٹی آئی) سے بات چیت میں کہا تھا "ہمارے لیڈر سلمان خان سے بات چیت کر رہے ہیں کہ وہ اندور میں ہمارے لئے کیمپین کریں۔ ہمیں پوری امید ہے کہ وہ ہمارے لئے کیمپین کریں گے'۔

'کانگریس کیلئے تشہیر پر سلمان خان نے دیا یہ جواب، سن کر مودی کے فین کہیں گے 'واہ

Loading...

یہ رپورٹ ہر طرف وائرل ہونے کے بعد سلمان خان نے انتخابات اورکیمپینسے جڑی ہر خبر کو خاموش کرنے کیلئے ٹویٹ کرکے خود کوصاد کر دیا ہے۔ اس کے علاوی ایک اور وجہ ہے جو سلمان فی الحال سیاست کے بارے میں نہیں سوچ سکتے۔ 'سلطان' پر اس وقت فلم انڈسٹری کا اتنا پیسہ لگا ہے کہ دو۔دو جگہ کام سنبھالنا ان کیلئے کافی مشکل ہوسکتاہے۔

Loading...