bollywood salman khan have become grandfather shocking revelation in the kapil sharma show film bharat promotion katrina kaif snm  سلمان نے خان کیا ایک ایسا چونکانے والا انکشاف، جان کر اڑ جائیں گے آپ کے ہوش– News18 Urdu

سلمان خان نے کیا ایک ایسا چونکانے والا انکشاف، جان کر اڑ جائیں گے آپ کے ہوش

Jun 04, 2019 10:43 AM IST | Updated on: Jun 04, 2019 04:02 PM IST

ان دنوں سلمان خان اپنی آنے والی فلم بھارت کے پرموشن میں مصروف ہیں۔ اسی سلسلے میں سلمان خان ، کپل شرما کے کامیڈی شو  'داکپل  شرما  شو'  پر  پہنچے۔  دلچسپ  بات  یہ  ہے  کہ  سلمان  اس  شو  کے  پروڈیوس  بھی  ہیں۔  اس  دوران  سلمان  نے  کپل  شرما  کے  ساتھ جم  کر مستی  کی۔  اس کے علاوہ حاضر جوابی میں انہوں نے کپل شرما کے ساتھ۔ساتھ سبھی کامیڈین کو فیل کردیا۔ اس ایپیسوڈ میں مزیدار سوال۔جوابوں کا دور چلا۔ اس دوران کپل شرما نے سلمان سے کچھ ایسا پوچھ لیا کہ اس کے جواب میں سلمان خان نے چونکانے والا انکشاف کرڈالا۔

دراصل کپل شرما نے سلمان خان سے پوچھا "  بھاسب جانتے ہیں کہ آپ بچوں سے کتنا پیار کرتے ہیں۔ آپ کی تصویریں ہم انسٹاگرام یا کہیں نہ کہیں دیکھ ہی لیتے ہیں۔ بھائی بہنوں کی مہربانی سے آپ ماما اور چاچا بن چکے ہیں۔ بچوں کو جب آپ اٹھاتے ہیں تو وہ آپ پر ٹوائلیٹ کرتے ہیں؟ جس کے جواب میں سلمان نے کہا جتنے بھی بچے ہیں انہوں نے باری۔باری ایک نہیں بلکہ تین چار مرتبہ ایسا کیا ہے۔

سلمان خان نے کیا ایک ایسا چونکانے والا انکشاف، جان کر اڑ جائیں گے آپ کے ہوش

سلمان خان

سلما ن  نے   آگے کہا کہ ' میں صرف ماما اور چاچا ہی نہیں بنا ہوں، بلکہ میرے کزن ہیں جو کہ مجھ سے کافی بڑے ہیں۔ ان کے بچوں کی شادی ہوئی ہے۔ تو ان کے بچوں کے بھی بچے ہوگئے ہیں۔ ایسے میں میں دادا اور نانا دونوں بن گیا ہوں۔ اب تو ایسا ہوگیا ہے کہ ان کے بھی بچے ہیں اور جلد ہی نیوز آجائے گی کہ میں تین۔چار سال میں پردادا بن گیا ہوں کیونکہ پٹھان فیملی میں شادی جلدی ہوجاتی ہے۔ سلمان کے اس جواب پر سبھی چونک گئے اور کپل شرما زور سے ہنسنے لگے۔

Loading...

بتادیں کہ سلمان خان کے ساتھ اس شو پرکٹعینہ بھی پہنچی تھیں۔ دونوں نے مل کر کپل شرما کے ساتھ جم کر مستی کی۔ فلم بھارت کی بات کریں تو یہ فلم 5 جون کو رلیز ہونے والی ہے۔

Loading...