بالی ووڈ سپراسٹار سلمان خان نے نیچے جھک کر کٹرینہ کیف کے ساتھ کیا یہ کام ، وائرل ہوئی تصویر– News18 Urdu

بالی ووڈ سپراسٹار سلمان خان نے نیچے جھک کر کٹرینہ کیف کے ساتھ کیا یہ کام ، وائرل ہوئی تصویر

یوں آپ نے سلمان خان کو اس طرح کے کام پردے پر ہی کرتے ہوئے دیکھا ہوگا ، لیکن کسی کی پروا کئے بغیر سلمان نے سب کے سامنے جو کام کیا ، وہ سرخیوں میں ہے اور یہ تصویر بھی انٹرنیٹ پر کافی وائرل ہورہی ہے ۔

May 19, 2019 08:42 AM IST | Updated on: May 19, 2019 08:42 AM IST

بالی ووڈ اداکار سلمان خان اور کٹرینہ کیف ان دنوں اپنی فلم بھارت کی تشہیر میں مصروف ہیں ۔ پروموشن کے دوران یوں تو فلم کو لے کر چل رہی بیان بازی سرخیوں میں رہتی ہیں ، لیکن بھارت کی پریس کانفرنس سے ایک الگ ہی طرح کی تصویر وائرل ہورہی ہے ۔ اس تصویر میں سلمان خان اپنی ساتھی اداکارہ کٹرینہ کیف کی ساڑی ٹھیک کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں ۔

یوں آپ نے سلمان خان کو اس طرح کے کام پردے پر ہی کرتے ہوئے دیکھا ہوگا ، لیکن کسی کی پروا کئے بغیر سلمان نے سب کے سامنے جو کام کیا ، وہ سرخیوں میں ہے اور یہ تصویر بھی انٹرنیٹ پر کافی وائرل ہورہی ہے ۔

بالی ووڈ سپراسٹار سلمان خان نے نیچے جھک کر کٹرینہ کیف کے ساتھ کیا یہ کام ، وائرل ہوئی تصویر

بالی ووڈ اداکار سلمان خان اور کٹرینہ کیف

Loading...

کٹرینہ کے ساتھ سلمان خان کی بانڈنگ کافی اچھی ہے ، جو اس موقع پر بھی نظر آرہی ہے ۔ ویسے اس موقع پر کٹرینہ بھی فلورل پرنٹ کی ساڑی میں کافی خوبصورت نظر آرہی تھیں ۔ جبکہ سلمان خان بھی بلیک شرٹ اور جینس میں کافی اچھے نظر آرہے تھے ۔

خیال رہے کہ سلمان خان کی فلم بھارت عید کے موقع پر پانچ جون کو ریلیز ہوگی ۔ علی عباس ظفر کے ڈائریکشن میں بنی اس فلم کو بھوشن کمار ، اتل اگنی ہوتری ، الویرا خان اگنی ہوتری ، سلمان خان فلمس اور ریل لائف پروڈکشن مل کر پروڈیوس کررہے ہیں ۔ فلم کا ٹریلر اور گانے کافی پسند کئے جارہے ہیں ۔

Loading...