bollywood shahid kapoor selected film snm پسندیدہ فلمیں کرنے کی وجہ سے انڈسٹری میں ٹکا ہوا ہوں : شاہد کپور– News18 Urdu

پسندیدہ فلمیں کرنے کی وجہ سے انڈسٹری میں ٹکا ہوا ہوں: شاہد کپور

شاہد کپور کا کہنا ہے کہ وہ اپنی پسندیدہ فلمیں کرنے کی وجہ سے ہی انڈسٹری میں ٹکے ہوئے ہیں۔

Jun 14, 2019 01:51 PM IST | Updated on: Jun 14, 2019 01:51 PM IST

شاہد کپور کا کہنا ہے کہ وہ اپنی پسندیدہ فلمیں کرنے کی وجہ سے ہی انڈسٹری میں ٹکے ہوئے ہیں۔ شاہد کپور کو فلم انڈسٹری میں تقریباً ڈیڑھ دہائی ہوگئی ہے۔ ان کا کہنا کہ وہ فلم انڈسٹری میں اب تک اس وجہ سے ٹکے ہوئے ہیں کہ وہ کسی بھی فلم ، کہانی اور کردار کا انتخاب بہت سوچ سمجھ کر کرتےہیں۔

شاہد ان دنوں اپنی آنے والی فلم کبیر سنگھ کے پرموشن میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مجھے لگتا ہے کہ فلموں کے معاملے میں صحیح غلط جیسا کچھ نہیں ہوتا۔ بہت سارے ہیرو ایسے ہیں جن کی سال میں ایک یا دو ہی فلمیں ریلیز ہوتی ہیں۔ ہر اداکار کی اپنی ایک سوچ ہوتی ہے۔ میں بھی پسندیدہ فلمیں کرنے کو ہی ترجیح دیتا ہوں۔ اسی لئے میں ابھی تک فلم انڈسٹری میں ٹکا ہوا ہوں۔

پسندیدہ فلمیں کرنے کی وجہ سے انڈسٹری میں ٹکا ہوا ہوں: شاہد کپور

شاہد کپور

اپنی آنے والی فلم کبیر سنگھ کے بارے میں شاہد کپور نے بتایا کہ یہ فلم ساؤتھ کی سپر ہٹ فلم ارجن ریڈی کی طرح ہی ہے ۔ بس اس فلم میں کبیر سنگھ دہلی کا ہے۔ یہ فلم 21 جون کو ریلیز ہورہی ہے۔

Loading...

Loading...