bollywood singer chinmayi sripada was asked to send nudes on instagram her reply was epic snm ! برہنہ تصویر مانگ رہا تھا فین، تو سنگر نے بھیج دی اس نیوڈ چیز کی تصویر– News18 Urdu

! برہنہ تصویر مانگ رہا تھا فین تو سنگر نے بھیج دی اس نیوڈ چیز کی تصویر

چنمئے نے نیوڈ لپ اسٹک کے کچھ شیڈس بھیجتے ہوئے لکھا میرے کچھ پسندیدہ نیوڈ۔۔ سنگر کے جواب سے وہ شخص اس طرح چاروں کھانے چت ہوگیا کہ اپنا اکاؤنٹ ہی ڈلیٹ کردیا

May 22, 2019 10:03 AM IST | Updated on: May 22, 2019 10:52 AM IST

انٹرنیٹ سلیبرٹیز کیلئے بہت ہی بے رحم ہے۔ خاص طور پر خواتین کیلئے جنہیں اپنے جسم،کپڑے، فیشن سینس، شکل اور نہ جانے کس کس بات پر لوگوں کے بھدے کمینٹس کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ سوشل میڈیا ہمیں ہمارے پسندیدہ ستاروں کے قریب لیکر گیا ہے لیکن کچھ ایسے شرارتی عناصر ہیں جو اس کا غلط فائدہ اٹھاتے ہیں۔ حال ہی میں کچھ ایسا مشہور سنگر چنمئے شری پدا کے ساتھ ہوا۔ ایم کے دا ڈان نام سے انسٹاگرام پروفائل چلا رہے ایک شخص نے چنمئے کو نیوڈ تصویریں بھیجنے کو کہا۔ اس پر خاموش رہنے کی جگہ چنمئے نے ایسا کرارا جواب دیا کہ وہ شخص بول ہی نہ سکا۔

چنمئے نے نیوڈ لپ اسٹک کے کچھ شیڈس بھیجتے ہوئے لکھا میرے کچھ پسندیدہ نیوڈ۔۔ سنگر کے جواب سے وہ شخص اس طرح چاروں کھانے چت ہوگیا کہ اپنا اکاؤنٹ ہی ڈلیٹ کردیا۔ اب اگر آپ نیوڈ لپ اسٹک کے بارے میں جانتے تو بتادیں کہ یہ لپ اسٹک اسکن یعنی جلد ٹون کے مطابق ہوتی ہے۔

! برہنہ تصویر مانگ رہا تھا فین تو سنگر نے بھیج دی اس نیوڈ چیز کی تصویر

Loading...

Loading...