جب اس سنگر نے سوشل میڈیا پر دی تھی برہنہ ہونے کی دھمکی– News18 Urdu

جب اس سنگر نے سوشل میڈیا پر دی تھی برہنہ ہونے کی دھمکی

Jun 17, 2019 12:00 PM IST | Updated on: Jun 17, 2019 12:00 PM IST

سونا مہاپاترا میوزک انڈسٹری کا ایک بڑا نام ہیں لیکن وہ صرف اپنے گانے ہی نہیں بلکہ بولڈ بیانوں کے چلتے بھی سرخیوں میں چھائی رہتی ہیں۔  اڑیا بھجن والا تنازع کوئی کیسے بھول سکتا ہے جب سونا نے سوشل میڈیا پر نیوڈ(برہنہ) ہونے تک کی دھمکی دے ڈالی تھی۔ اس پورے معاملے کی شروعات ہوئی تھی ایک میوزک ویڈیو سے اس ویڈیو میں سونا 17 صدی میں سنت اور بھکت سال بیگ کا لکھا بجن گاتی نظر آرہی تھیں۔ 'آہے نیلا شیلا' نام سے اس بھجن کاسوشل میڈیا پر آتے ہی وائرل ہونے لگاتھا۔ سونا پر الزام تھا کہ انہوں نے کچھ لفظوں کو غلط طریقے سے بولا۔

اس پر سونا نے ٹویٹ کرکے کہا، جو لوگ ابھی تک میرے فورین ایکسینٹ پر جل رہے ہیں انہون بتادوں کی جب وہ گاتے یا انگلش۔ہندی میں بات کرتے ہوئے اڑیا ایکسیںٹ میں بولتے ہیں یہ بھی لوگوں کو برالگ سکتا ہے۔۔

جب اس سنگر نے سوشل میڈیا پر دی تھی برہنہ ہونے کی دھمکی

اب سونا کی اس ویڈیو کو لیکر سوشل میڈیا بھی تقسیم ہواتھا۔ کچھ لوگ سونا کے پروناؤنسی ایش   کو لیکر ناراض تھے۔ تو وہیں کچھ ایسے بھی تھے جنہیں اس ویڈیومیں پہنی گئی سونا کی ڈریس سے تکلیف تھی۔ وبھو نام کے ایک یوزر نے لکھا میڈم لال پری یہ ایک بھجن ہے۔ کوئی مارڈن گانا نہیں جو کہ آہ آدھا برہنہ گاؤن اور ہائی ہیل پہنے ہیں۔ آپ اڑیسہ سے ہیں۔ یہ ہماری ثقافت دکھاتا ہے۔ آپ کواسے برباد کرنے کا حق کس نے دی؟ چوری اوپر سے سینہ زوری۔۔

سوشل میڈیا یوزر کا یہ کمینٹ دیکھ کر سونا کا غصہ ساتویں آسمان پر تھا۔ انہوں نے ایسا کمینٹ کیا کہ وہ سرخیوں میں آگیا۔ سونا نے لکھاتم اور تم جیسے سبھی ان پڑھ لوگ چپ رہیں۔ گزشتہ کچھ دنوں میں میری ٹائم لائن پر تمہاری بکواس بہت ہوگئی۔ اگر تم چپ نہیں ہوئے تو میں اور بھی ہائی ہیلز کے ساتھ پوری نیکڈ ہوجاؤں  گی اور چنڈی کے اصل رنگ دکھاؤں گی۔ بتادیں کی چنڈی ایک ہندو دیوی ہیں جو اپنے غصے اور وائلڈ روپ کیلئے جانی جاتی ہیں۔

Loading...