bollywood sunny leone takes a big at arnab goswami mistake on tv snm اینکر نے سنی دیول کی جگہ لیا سنی لیونی کا نام، اداکارہ نے پوچھا یہ سوال– News18 Urdu

اینکر نے سنی دیول کی جگہ لیا سنی لیونی کا نام، اداکارہ نے پوچھا یہ سوال

May 23, 2019 01:05 PM IST | Updated on: May 23, 2019 02:07 PM IST

لوک سبھا الیکشن 2019 کے نتائج کا اعلان کئے جارہے ہیں۔ ہر جانب جوش نظر آرہا ہے۔ لیکن ٹی وی پر یہ جوش تھوڑا مہنگا پڑ گیا کیونکہ ٹی وی ایکنر کی ایک غلطی فی الحال سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی ہے۔ یہ غلطی ایک لیڈنگ چینل کے اینکر سے ہوئی۔ وہ پنجاب کی گرداس پور سیٹ سے سنی دیول کے آگے ہونے کی اپڈیٹ دے رہے تھے لیکن غلطی سے ان کے  منھ سے سنی لیون نکل گیا۔ پھر کیا تھا سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو اتنا وائرل ہوا کہ خبر سنی لیونی تک پہنچ گئی۔ اب اس غلطی کی چٹکی لیتے ہوئے سنی نے ٹویٹ کیا کہ 'میں کتنے ووٹوں سے آگے چل رہی ہوں'۔

سنی کے اس ٹویٹ کو ان کے فالوورس کمال کے جواب دے رہے ہیں۔یہاں تک کہ انجینئر نام کے ایک سوشل میڈیا یوزر نے لکھا۔ آپ 135 کروڑ ہندستانیوں کے دلوں سے آگے چل رہی ہیں۔  تو وہیں دوسرے یوزرس سنی کے سینس آف ہیومر کی تعریف کرتے نہیں تھک رہے۔ ویسے سنی  حقیقی زندگی میں کافی مزاحیہ ہیں۔ شوٹنگ کے درمیان جب بھی وقت ملتا ہے تو وہ مستی۔ مزاق کرنا نہیں بھولتیں۔

اینکر نے سنی دیول کی جگہ لیا سنی لیونی کا نام، اداکارہ نے پوچھا یہ سوال

Loading...