خان اداکاروں کے ساتھ کام کرکے خوشی ہوگی: تاپسی پنوں– News18 Urdu

خان اداکاروں کے ساتھ کام کرکے خوشی ہوگی: تاپسی پنوں

Jun 11, 2019 11:20 PM IST | Updated on: Jun 11, 2019 11:20 PM IST

اداکار تاپسی پنو کا کہنا ہے کہ انہیں خان اداکاروں کے ساتھ کام کرکے بےحد خوشی ہوگی۔

تاپسی پنو نے فلم انڈسٹری میں اپنی خاص شناخت بنالی ہے۔ ان کے پاس فلموں کی پیش کش کی بھرمار ہے۔ انہیں اب تک شاہ رخ،سلمان اور عامر میں سے کسی بھی خان کے ساتھ کام کرنے کا موقع نہیں ملا ہے۔

خان اداکاروں کے ساتھ کام کرکے خوشی ہوگی: تاپسی پنوں

اداکارہ تاپسی پنو: فائل فوٹو

مشہور خان اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کے سوال پر تاپسی نے کہا،’’مجھے ان کے ساتھ کام کرنے میں بیحد خوشی ہوگی۔ بچپن میں میں نے تینوں خانوں کی فلمیں دیکھیں ہیں،لیکن میں کسی ایک کو اپنا پسندیدہ نہیں کہہ سکتی۔ مجھے سلمان خان ان کی شخصیت کی وجہ سے پسند ہیں،شاہ رخ رومانس۔۔۔۔کسی بھی لڑکی کا خواب ہوگا راہل جیسا بوائے فرینڈ پانے کا اور مجھے عامرخان کو دیکھنا پسند ہے کیونکہ وہ بہت دلچسپ اداکار ہیں۔‘‘

تاپسی نے کہا،’’میں شروعات میں تینوں میں سے ایک خان کے ساتھ فلم ملنے کا انتظار کیا تھا،لیکن مجھے ایسا کوئی موقع نہیں ملا۔ اس لئے مجھے جو بھی موقع ملتا گیا میں اس پر کام کرتی گئی جس سے انڈسٹری میں میری جگہ بن سکے۔

Loading...

Loading...