بالی ووڈ اداکار وکی کوشل کے ساتھ پیش آیا بڑا حادثہ ، فریکچر ہوا جبڑا ، چہرے پر لگے 13 ٹانکے– News18 Urdu

بالی ووڈ اداکار وکی کوشل کے ساتھ پیش آیا بڑا حادثہ ، فریکچر ہوا جبڑا ، چہرے پر لگے 13 ٹانکے

بالی ووڈ کے مشہور اداکار وکی کوشل کے ساتھ حال ہی میں ایک بڑا حادثہ پیش آگیا ہے۔ وہ اس بھیانک حادثہ کے دوران بری طرح زخمی ہوگئے ہیں۔

Apr 21, 2019 06:07 PM IST | Updated on: Apr 21, 2019 06:07 PM IST

بالی ووڈ کے مشہور اداکار وکی کوشل کے ساتھ حال ہی میں ایک بڑا حادثہ پیش آگیا ہے۔ وہ اس بھیانک حادثہ کے دوران بری طرح زخمی ہوگئے ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ ایک فلم کی شوٹنگ کےد وران پیش آئے اس حادثے کے بعد انہیں اسپتال میں بھرتی کروایا گیا ، جہاں ان کے جبڑے پر فریکچر پایاگیا ہے۔ یہ حادثہ اتنا خطرنک تھا کہ ان کے چہرے پر 13 ٹانکے لگائے گئے ہیں۔ وکی خود تو سامنے نہیں آپائے ہیں ، لیکن سوشل میڈیا کے ذریعہ ان کے ساتھ ہوئے اس دردناک حادثہ کی خبر معلوم ہوئی ہے۔

حال ہی میں ترون آدرش نے ٹویٹ کرکے اس حادثہ کے بارے میں جانکاری دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وکی کوشل گجرات میں ڈائریکٹر بھانو پرتاپ سنگھ کی ہارر فلم کیلئے شوٹنگ کررہے تھے ۔ شوٹ کے دوران ایک ایکشن سین کرتے ہوئے وہ حادثہ کا شکار ہوگئے۔ انہیں فورا اسپتال پہنچایا گیا ، جہاں پتہ چلا کہ ان کی چیک بونس فریکچر ہوگئی ہے اور چہرے پر ٹانکے آئے ہیں۔

بالی ووڈ اداکار وکی کوشل کے ساتھ پیش آیا بڑا حادثہ ، فریکچر ہوا جبڑا ، چہرے پر لگے 13 ٹانکے

بالی ووڈ اداکار وکی کوشل

بتایا جارہا ہے کہ وکی کوشل کے ساتھ یہ حادثہ 18 اپریل کو گجرات میں ایک جہاز پر ایکشن سین شوٹ کرنے کے دوران پیش آیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وکی کو یہ چوٹ اس وقت لگی جب ایک دروازہ ان کے اوپر اچانک گر پڑا۔ انہیں ابتدائی علاج کے بعد فورا اسپتال پہنچایا گیا ۔

Loading...

یہ بھی پڑھیں : سلمان خان کیوں نہیں کررہے ہیں شادی ، سامنے آئی یہ بڑی وجہ ، جان کر رہ جائیں گے حیران

رپورٹس میں یہ بھی کہا جارہا ہے کہ علاج کے بعد وہ اپنے گھر ممبئی لوٹ آئے ہیں۔ ابھی تک وکی کوشل میڈیا کے سامنے نہیں آئے ہیں ، لیکن وکی کے قریبی ان کے بارے میں سوشل میڈیا پر جانکاری دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : بھوجپوری سپراسٹار پون سنگھ نے راکھی ساونت کے ساتھ کردی ایسی حرکت ، وائرل ہوا ویڈیو

 

Loading...