bollywood viral social security of handpumps is increased in pakistan after sunny-deol joinging bjp mems on social media snm 'سنی دیول کے بی جے پی جوائن کرتے ہی پاکستان میں بڑھائی گئی ہینڈ پمپ کی سکیورٹی'– News18 Urdu

'سنی دیول کے بی جے پی جوائن کرتے ہی پاکستان میں بڑھائی گئی ہینڈ پمپ کی سکیورٹی'

بالی ووڈ اداکار سنی دیول پیر کو بی جے پی میں شامل ہوئے ہیں ۔ خبر ہے کہ بی جے پی سنی کو گرداس پور سیٹ سے ٹکٹ دے سکتی ہے۔

Apr 23, 2019 06:44 PM IST | Updated on: Apr 23, 2019 07:05 PM IST

بالی ووڈ اداکار سنی دیول کے بی جے پی پارٹی جوائن کرتے ہی سوشل میڈیا پر لوگوں نے کئی طرح کے ٹویٹ، کمینٹ کرنا شروع کردیا ہے۔ سوشل میڈیا یوزرس، سنی دیول کو لیکر طرح۔طرح کے کمینٹ، ٹویٹ اور فوٹوز شیئر کر رہے ہیں۔ کوئی پاکستان میں ہینڈ پمپ کی کیورٹی بڑھانے کی بات لکھ رہا ہے تو کوئی تاریخ کا ویڈیو پوسٹ کر رہا ہے۔ آیئے  پڑھتے ہیں سوشل میڈیا پر ٹرول ہو رہے سنی دیول کو لیکر کچھ مزیدار کمینٹس۔۔۔۔

سنی دیول کے بی جے پی میں شامل ہونے کی خبر پر ایک فیس بک یوزر نے ہینڈ پمپ کی تصویر شیئر کی ہے۔ جس میں یوزرس نے لکھا ہے کہ سنی دیول کے بی جے پی جوائن کرتے ہی پاکستان میں ہینڈ پمپ کی سکیورٹی بڑھادی گئی ہے۔

'سنی دیول کے بی جے پی جوائن کرتے ہی پاکستان میں بڑھائی گئی ہینڈ پمپ کی سکیورٹی'

سنی دیول

وہیں سنی دیول کے بی جے کا دامن تھامنے کے بعد ایک شخص نے ٹویٹر پر 'دامنی" ٰفلم  کا  ایک  سین  ٹویٹ  کیا  ہے۔  ویڈیو  میں  سنی  دیول  کی  فلم  کے  کچھ  حصے  ہیں۔  جس  میں  انہوں  نے  عدالت  میں  ' تاریخ پہ تاریخ ' ڈائلیاگ بولا تھا۔

وہیں دوسرے ٹویٹ میں وزیر دفاع نرملا سیتا رمن سنی دیول کو بی جے پی میں استقبال کرتے ہوئے نظر آئی ہیں۔ ساتھ ہی تصویر کے سات لکھا گیا ہے کہ اب ہمیں سرجیکل اسٹرائیک کیلئے فوج کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ اب سنی جی کو پاکستان بھیج دیں گے۔

واضح ہو کہ بالی  ووڈ  اداکار  سنی  دیول  پیر  کو  بی  جے  پی  میں  شامل  ہوئے  ہیں  ۔  خبر  ہے  کہ  بی  جے  پی  سنی  کو  گرداس  پور  سیٹ  سے  ٹکٹ  دے  سکتی  ہے۔