ٹی وی سیریل کرائم پٹرول کے اداکار کملیش پانڈے نے کی خودکشی– News18 Urdu

ٹی وی سیریل کرائم پٹرول کے اداکار کملیش پانڈے نے کی خودکشی

انہوں نے مدھیہ پردیش کے جبل پور میں خود کو گولی مار کر جان دے دی۔ تاہم خودکشی کی وجہ ابھی تک پتہ نہیں چل پائی ہے

Dec 14, 2016 12:32 PM IST | Updated on: Dec 14, 2016 12:33 PM IST

جبل پور  : سونی ٹیلی ویژن کے سیریل کرائم پٹرول میں پولیس کے کردار میں نظر آنے والے ایکٹر کملیش پانڈے نے خودکشی کر لی۔ انہوں نے منگل کی رات خود کشی کی ۔ انہوں نے مدھیہ پردیش کے جبل پور میں خود کو گولی مار کر جان دے دی۔ تاہم خودکشی کی وجہ ابھی تک پتہ نہیں چل پائی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس ذاتی وجہ ہو سکتی ہے۔ کچھ رپورٹوں پر یقین کریں تو وہ اپنی بہن انجنی کی بیٹی کی شادی میں نہ بلائے جانے سے ناراض تھے اور اسی لیے یہ قدم اٹھا یا ۔ کچھ دن قبل ہوئی شادی میں انجنی نے کملیش کو نہیں بلایا تھا۔ کملیش کے پسماندگان میں بیوی اور دو بیٹے ہیں۔

ٹی وی سیریل کرائم پٹرول کے اداکار کملیش پانڈے نے کی خودکشی

Loading...

Loading...