dehradun actress amrita singh and daughter arrive at duna police station due to land dispute سیف علی خان کی بیٹی اداکارہ سارا علی خان اپنی والدہ امرتا سنگھ کے ساتھ پہنچی تھانہ ، پڑھیں کیا ہے معاملہ ؟ – News18 Urdu

سیف علی خان کی بیٹی اداکارہ سارا علی خان اپنی والدہ امرتا سنگھ کے ساتھ پہنچی تھانہ ، پڑھیں کیا ہے معاملہ ؟ 

اتراکھنڈ کی راجدھانی دہرادون میں جائیداد تنازع کو لے کر معروف اداکارہ امرتا سنگھ اپنی بیٹی سارا علی خان کے ساتھ ہفتہ دیر شام کلیمن ٹاون تھانہ پہنچیں ۔

Jan 20, 2019 04:47 PM IST | Updated on: Jan 20, 2019 04:47 PM IST

اتراکھنڈ کی راجدھانی دہرادون میں جائیداد تنازع کو لے کر معروف اداکارہ امرتا سنگھ اپنی بیٹی سارا علی خان کے ساتھ ہفتہ دیر شام کلیمن ٹاون تھانہ پہنچیں ۔ جس جائیداد کے سلسلہ میں وہ پہنچی تھیں وہ ان کے مامو مدھوسودن ومبیٹ کی بتائی جارہی ہے۔ مامو کا طویل علالت کے بعد ہفتہ کو انتقال ہوگیا ۔

کلیمن ٹاون حلقہ کے پاش علاقہ میں تقریبا چار ایکڑ بیش قیمتی زمین کے تحفظ کو لے کر فلم اداکارہ سارا علی خان اور ان کی ماں امرتا سنگھ کلیمن ٹاون تھانہ پہنچی تھیں۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق فلم اداکارہ امرتا سنگھ نے پولیس کو ایک عرضی دیتے ہوئے شکایت کی ہے کہ ان کے مامو مدھوسون ومبیٹ جو طویل عرصہ سے کینسر میں مبتلا تھے ، ان کا ہفتہ کی صبح انتقال ہوگیا ۔

سیف علی خان کی بیٹی اداکارہ سارا علی خان اپنی والدہ امرتا سنگھ کے ساتھ پہنچی تھانہ ، پڑھیں کیا ہے معاملہ ؟ 

اداکارہ سارا علی خان ۔ فائل فوٹو

اس کے بعد انہوں نے ان کی آخری رسومات بھی ادا کردیں۔ ایسے میں ان کے مامو مدھوسودن کی بھارووالا علاقہ میں واقع چار ایکڑبیش قیمتی آبائی زمین پر کچھ زمین مافیا کے ذریعہ قبضہ کی کوشش کی جارہی ہے ، اس لئے انہوں نے پولیس سے ان کی جائیداد کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

وہیں اس جائیداد کو لے کر ومبیٹ کے کیئرٹیکر خوشی رام نے بھی اپنی دعویداری پیش کی ہے ، جس کی وجہ سے یہ معاملہ اب متنازع ہونے لگا ہے۔ خوشی رام کے مطابق اس جائیداد کا تنازع گزشتہ تین سالوں سے عدالت میں زیر غور ہے۔ خوشی رام نے پہلے سے ہی مدھو سودن کے گھر پر تالا لگا رکھا تھا ، جس کو ہفتہ کو اداکارہ سارہ علی خان اور ان کی ماں امرتا سنگھ نے ہٹا کر اپنا تالا لگادیا ، جس کے بعد خوشی رام نے بھی تھانہ میں ایک عرضی دی ہے۔

Loading...

Loading...