بالی ووڈ اداکارہ شویتا تیواری کی بیٹی بولی۔ سوتیلے والد کرتے ہیں بھدے کمینٹس

وہ مسلسل مجھ پر ڈسٹربنگ کمینٹ کرتے تھے ایسے جو کہ کوئی اور خاتون سنے تو وہ بھی شرمندگی محسوس کرے۔ آپ اس طرح کی باتیں اپنے والس سے سننے کی امید نہیں رکھتے۔ سوشل میڈیا کے ذریعے ہماری زندگی دیکھ کر اخباروں میں خبریں دیکھ کرآپ ہمارے اسٹرگل کے بارے میں جان لیتے ہیں لیکن اتنا نہیں جان پاتے کہ اس پر کمینٹ کریں'۔

Aug 13, 2019 04:36 PM IST | Updated on: Aug 13, 2019 04:38 PM IST
بالی ووڈ اداکارہ شویتا تیواری کی بیٹی بولی۔ سوتیلے والد کرتے ہیں بھدے کمینٹس

پلک تیواری کے انسٹاگرام سے لی گئی تصویر

ٹی وی واداکارہ شویتا تیواری اپنے شوہر ابھینو کوہلی پر گھریلو تشدد کا الزام لگاکر سرخیوں میں چھائی ہوئی ہیں۔ یہ معاملہ 12 اگست سے چرچا میں ہے اور اس بارے میں مختلف رپورٹس سامنے آ رہی ہیں۔ انہیں میں سے کچھ فرضی رپورٹس کی حقیقت سامنے لانے کیلئے شویتا کی بیٹی پلک تیورای نے اب چپی توڑی ہے۔ پلک نے انسٹاگرام کے ذریعے اپنی بات رکھی ہے۔

پلک نے لکھا 'سب سے پہلے میں ان لوگوں کا شکریہ اداکرنا چاہوں گی جنہوں نے فکرظاہر کی اور مدد کیلئے ہم تک پہنچے۔ اب میں اپنی طرف سے کچھ چیزیں صاف کرنا چاہتی ہوں۔ میڈیا کے پاس فیکٹ نہیں ہیں اور ہوں گے بھی نہیں۔ میں پلک تیواری کئی موقعوں پر گھریلو تشدد کا شکار ہوئی ہوں۔ میری ماں گھریلو تشدد متاثر نہیں ہے۔ شکایت درج کرانے والے دن سے پہلے کبھی انہوں نے ماں پر ہاتھ نہیں اٹھایا تھا۔ بطور ریڈر یہ بھول جانا کافی آسان ہوتا ہے کہ بند دروازوں کے پیچھے کیا چھپا ہے یہ آپ نہیں جانتے۔ میری ماں نے اپنی دو شادیوں میں کتنا صبر دکھایا ہے۔ آپ میں سے کئی لوگوں نے خوش قسمتی سے ایسے حالاتوں کا سامنا نہیں کیا ہوگا۔ اس لئے آپ کو ایسے حالات پر کمینٹ کرنے کا کوئی حق نہیں ہے'۔

photo

پلک نے لکھا، 'ابھینو کوہلی نے کبھی مجھے غلط طریقے سے نہیں چھوا۔ انہوں نے میرا جنسی استحصال نہیں کیا۔ ایسی خبریں پھیلانے سے پہلے اور ان پر یقین کرنے سے پہلے یہ ضروری ہے کہ آپ صحیح فیکٹ جان لیں۔

Loading...

وہ مسلسل مجھ پر ڈسٹربنگ کمینٹ کرتے تھے ایسے جو کہ کوئی اور خاتون سنے تو وہ بھی شرمندگی محسوس کرے۔ آپ اس طرح کی باتیں اپنے والس سے سننے کی امید نہیں رکھتے۔ سوشل میڈیا کے ذریعے ہماری زندگی دیکھ کر اخباروں میں خبریں دیکھ کرآپ ہمارے اسٹرگل کے بارے میں جان لیتے ہیں لیکن اتنا نہیں جان پاتے کہ اس پر کمینٹ کریں'۔

بتادیں کہ ا س معاملے پر شویتا تیواری کے پہلے شوہر راجہ جودھری کا بیان بھی آچکا ہے۔ جب اس بارے میں ان سے پوچھا گیا تو انہوں نے  کہا مجھے میڈیا کے ذریعے اس بارے میں اطلاع ملی۔ میری پلک سے بات ہوئی ہے۔ اس نے کہا کہا فکر کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ میں ٹھیک ہوں۔ ایک باپ کے طور پر میرے لئے یہ بات پریشان کرنے والی بات ہے۔

श्वेता तिवारी की बेटी बोली- सौतेले पिता करते हैं भद्दे कमेंट्स

Loading...