دنیا کے اس بڑے اداکار کی بیوی کو تھی پورن دیکھنے کی لت ، کچھ ایسے حالات سے گزرنا پڑگیا– News18 Urdu

دنیا کے اس بڑے اداکار کی بیوی کو تھی پورن دیکھنے کی لت ، کچھ ایسے حالات سے گزرنا پڑگیا

ہالی ووڈ سلیبریٹی ول اسمتھ کی اہلیہ زاڈا پنکیٹ اسمتھ نے پورن سے وابستہ اپنی عادت کے بارے میں بڑا انکشاف کیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس وجہ سے انہیں کافی مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑ چکا ہے ۔

May 26, 2019 10:33 AM IST | Updated on: May 26, 2019 10:33 AM IST

کسی بھی چیز کی لت آپ کی زندگی میں مشکلات پیدا کرسکتی ہے اور اگر یہ لت پورن دیکھنے کی ہو تو یہ بات کافی سنگین ہے ۔ یہ بات بھلے ہی حیران کن ہو ، لیکن یہ بھی صد فیصد سچ ہے کہ لوگوں میں پورن دیکھنے کی بھی لت ہوتی ہے اور یہ ضروری نہیں کہ اس کا شکار صرف مرد ہوں بلکہ خواتین بھی اس کا آسانی سے شکارہوجاتی ہیں ۔

حال ہی میں ہالی ووڈ سلیبریٹی ول اسمتھ کی اہلیہ زاڈا پنکیٹ اسمتھ نے پورن سے وابستہ اپنی عادت کے بارے میں بڑا انکشاف کیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس وجہ سے انہیں کافی مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑ چکا ہے ۔ انٹرنیٹ پر چل رہے ایک ویڈیو میں اس کے بارے میں بات کرتےہوئے زاڈا نے کہا کہ مجھے حقیقت میں ایسا لگتا ہے کہ میں اس دوران پورن کی لت میں تھی ، جس جو میں نے کافی معمولی لے لیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ میں یہ کہہ سکتی ہوں کہ پورن کے ساتھ میرا ایک غیرصحتمند رشتہ رہا ہے ، جہاںمیں تحمل سے کام لینے کی کوشش کر رہی تھی ۔

دنیا کے اس بڑے اداکار کی بیوی کو تھی پورن دیکھنے کی لت ، کچھ ایسے حالات سے گزرنا پڑگیا

دنیا کے اس بڑے اداکار کی بیوی کو تھی پورن دیکھنے کی لت

اپنی ماں اینڈرن فین فیلڈ جونس اور بیٹی ولو اسمتھ سے بات کرتے ہوئے زاڈا کہتی ہیں یہ کسی خالی پن کو بھرنے جیسا تھا جو کہ اصل میں ویسا نہیں تھا ۔ انہوں نے کہا کہ اصل میں پورن دیکھنی اتنی بری بات نہیں ہے ، لیکن اس پر انحصار کے برے نتائج ہوسکتے ہیں ۔ لیکن آپ کیسے جانتے ہیں کہ آپ کا چھوٹا سا وقت ایک حد پار کرچکا ہے ؟ حقیت میں اسکرین کو بند کرنے اور مدد مانگنے کا وقت کب ہے ؟ ۔

Loading...

زاڈا نے کہا کہ پورن کی لت بہت بڑی پریشانی ہے ، لیکن بہت سے لوگ اس کو ایک حقیقی مسئلہ نہیں تسلیم کرتے ہیں ۔ حالانکہ پروفیشنل ذہنی صحت ماہرین کا کہنا ہے کہ پورن کی لت آپ پر اس طرح سے حاوی ہوجاتی ہے جیسے کہ ایک نشیلی دوا یا شرب کی لت حاوی ہوجاتی ہے۔

Loading...