legendary singer lata mangeshkar will donate rs 1 crore to pulwama attack martyrs families ns– News18 Urdu

پلوامہ دہشت گردانہ حملے میں شہید ہوئےجوانوں کےاہل خانہ کےلئےایک کروڑدیں گی لتا منگیشکر

آدیناتھ منگیشکرنےبتایا کہ لتا منگیشکرکےذریعہ دیئےجانے والےایک کروڑروپئےکےعلاوہ منگیشکرفیملی اوردوست کشمیروادی میں اپنی جان گنوانے والےبی ایس ایف جوانوں کےاہل خانہ کواضافی11 لاکھ روپئےدیں گے۔

Apr 16, 2019 08:12 PM IST | Updated on: Apr 16, 2019 08:12 PM IST

مشہورادا کارہ لتا منگیشکرنے پیر(15 اپریل) کو جموں وکشمیرکے پلوامہ خود کش حملے میں شہید ہوئےجوانوں کےاہل خانہ کوایک کروڑروپئے دینے کا عہد کیا۔ ماسٹردینا ناتھ منگیشکرکے پوتےآدیناتھ منگیشکرنےانکشاف کیا کہ لتا منگیشکراپنےذاتی کھاتےسےغیر سرکاری تنظیم 'بھارت کے ویر' کویہ رقم شہیدوں کےاہل خانہ کےلئے دیں گی۔

آدیناتھ منگیشکرنےبتایا کہ لتا منگیشکرکےذریعہ دیئے جانے والےایک کروڑروپئےکے علاوہ منگیشکرخاندان اوردوست کشمیروادی میں اپنی جان گنوانےوالےبی ایس ایف جوانوں کےاہل خانہ کواضافی 11 لاکھ روپئےدیں گے۔ آدیناتھ نے'ماسٹردینا ناھ منگیشکراوارڈس' کےاعلان کے موقع پریہ اطلاع دی۔ اس موقع پرلتامنگیشکرکی بہن اوشا اوربھائی ہردے ناتھ منگیشکربھی موجود تھے۔

پلوامہ دہشت گردانہ حملے میں شہید ہوئےجوانوں کےاہل خانہ کےلئےایک کروڑدیں گی لتا منگیشکر

لتا منگیشکر

واضح رہے کہ جموں وکشمیرکے پلوامہ ضلع میں فروری میں ایک خود کش حملہ آورنے دھماکہ خیزاشیا سے لدی ایک گاڑی کو ایک بس سے ٹکرماری تھی۔ اس حملے میں سی آرپی ایف کے 40 جوان شہید ہوگئے تھے۔ اس کے بعد ہندوستان کی طرف سے پاکستان کے بالا کوٹ میں ایک ایئراسٹرائیک کی گئی تھی۔

Loading...