llywood huma qureshi gets angery on website for saying her ex girlfriend of sohail khan snmویب سائٹ نے بتایا ہما قریشی کو سہیل خان کی سابق گرل فرینڈ اداکارہ نے کیا معافی کا مطالبہ– News18 Urdu

ویب سائٹ نے بتایا ہما قریشی کو سہیل خان کی سابق گرل فرینڈ اداکارہ نے کیا معافی کا مطالبہ

ہمانے لکھا کہ صرف اس لئے کہ میں نے انٹرویو دینے سے منع کردیا تو اس طرح کی خبر لکھیں گے۔ شرم آنی چاہئے آپ کو۔۔ میرے وقار کو ٹھیس پہنچانے کی حماقت بھی کیسےہوئی۔

May 14, 2019 11:43 PM IST | Updated on: May 14, 2019 11:50 PM IST

بالی ووڈ فلم 'گینگس آف واسے پور ' میں اپنی زبردست اداکاری سے چرچا میں رہنے والی اداکارہ ہماقریشی ایک خبر کی وجہ سے سرخیوں میں چھائی ہوئی ہیں۔ دراصل ایک ویب سائٹ نے ہما قریشی کو سلمان خان کے بھائی سہیل خان کی ایکس (سابق) گرل فرینڈ بتادیا ہے۔ جس کے بعد ہمانے اس ویب سائٹ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ٹویٹ کیا ہے اور ویب سے معافی مانگنے کو بھی کہا ہے۔

ایک انٹرٹینمنٹ ویب سائٹ نے اپنی خبر میں ہما قریشی کو سہیل خان کی سابق گرل فرینڈ بتاتے ہوئےلکھا کہ دنوں نے ایک پروگرام کے دوران آمنا سامنا ہونے پر ایک دوسرے کو اگنور کردیا۔ جس کے بعد ہمانے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ آپ کو ہم سے معافی مانگنی چاہئے۔ ہما نے لکھاکہ آپ کے پاس اخلاقیات باقی نہیں ہے اور اس لئے ایکٹرس آپ جیسے ایڈیٹس کو اگنور کرتے ہیں۔ آپ کو لگتا ہے ہم آپ سے ڈر جائیں گے، بالکل نھی نہیں۔

ویب سائٹ نے بتایا ہما قریشی کو سہیل خان کی سابق گرل فرینڈ اداکارہ نے کیا معافی کا مطالبہ

ہما قریشی اور سہیل خان

وہیں اس ٹویٹ کے علاوہ ایک اور ٹویٹ میں ہمانے لکھا کہ صرف اس لئے کہ میں نے انٹرویو دینے سے منع کردیا تو اس طرح کی خبر لکھیں گے۔ شرم آنی چاہئے آپ کو۔۔  میرے وقار کو ٹھیس پہنچانے کی حماقت بھی کیسےہوئی۔