سشمتا سین کوکس کرتے نظرآئے بوائےفرینڈ روہمن، تصویریں وائرل

یہ تصویریں اتنی خوبصورت ہےکہ بس کیا ہی کہا جائے۔ سوشل میڈیا پربھی لوگ اس تصویرکی تعریف کرتے نہیں تھک رہے۔ شیئرہونےکے محض 47 منٹ میں اس تصویرکوہزاروں لائک مل چکےتھے۔

Jul 22, 2019 10:55 PM IST | Updated on: Jul 22, 2019 11:02 PM IST
سشمتا سین کوکس کرتے نظرآئے بوائےفرینڈ روہمن، تصویریں وائرل

سشمتا سین اورروہمن شال۔

بالی ووڈ ادکارہ سشمتا سین کی ایک بے حد رومانک فوٹو انٹرنیٹ پرچھائی ہوئی ہے۔ اس تصویرمیں روہمن ان کی گال پرکس کرتے نظرآرہے ہیں اورسشمتا اسمائل کررہی ہیں۔ یہ تصویرایک سیلفی ہے، جسے سشمتا نے کلک کیا ہے۔

یہ تصویرایک سیلفی ہے، جسے سشمتا نے کلک کیا ہے۔ یہ تصویراتنی خوبصورت ہے کہ بس کیا ہی کہا جائے۔ سوشل میڈیا پر بھی لوگ اس تصویرکی تعریف کرتے نہیں تھک رہے ہیں۔ شیئرہونے کے محض 47 منٹ میں اس تصویرکوہزاروں لائک مل چکےتھے۔

Loading...

اس تصویر سے الگ ذرا بات کریں تو سشمتا چھٹیوں پرہیں۔ وہ اپنی بیٹیوں اوربوائے فرینڈ روہمن شال کے ساتھ چھٹیوں پرہیں۔ سشمتا نے کئی تصویریں شیئرکیں، ان میں سے ایک تصویرکافی وائرل ہوئی تھی۔ اس تصویرمیں وہ روہمن کے ہاتھ پکڑے نظرآرہی تھیں۔ سشمتا نےاتوارکواپنی کچھ رومانٹک تصویریں انسٹا گرام پرشیئرکیں اوراس کے کیپشن میں لکھا 'میرے ساتھ چلو، سچ کا جشن مناتے ہوئے، جوہوگا، وہ ہوگا، روہن شال، ڈھیرسارا پیار'۔

View this post on Instagram

I just love her dimples ❤️ My munchkin ❤️ @sushmitasen47 I LOVE YOU #love #life #happiness #smile #mine

A post shared by rohman shawl (@rohmanshawl) on

بالی ووڈ اداکارہ سشتما سین اپنے رشتے اورشادی کو لے کرہمیشہ خوشیوں میں رہتی ہیں۔ روہمن سے ان کی ملاقات کیسے ہوئی، یہ سنیں گے توحیران رہ جائیں گے۔ سشمتا اورروہمن کی ملاقات سوشل میڈیا کے ذریعہ ہوئی تھی۔ روہمن سشمتا کے بڑے مداح تھے۔ انہوں نے انسٹا گرام پرسشمتا کو ایک پرسنل میسیج بھیجا تھا۔ یوں توروہمن کو اس میسیج کے جواب کی امید نہیں تھی، لیکن انہیں کیا پتہ تھا کہ قسمت میں کچھ اورہی لکھا ہے۔  

سشمتا نے بتایا کہ وہ انسٹا گرام پرکبھی بھی ڈائریکٹ میسیج والے آپشن کو استعمال نہیں کرتی تھیں۔ ان کے مطابق کسی کے ڈائریکٹ میسیج کو پڑھنے یا جواب دینے سے یہ میسیج جاتا ہے کہ آپ سامنے والے کواپنے پرسنل اسپیس میں استقبال کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا 'اپنے بچوں سےبات کرتے ہوئے میں نے ڈائریکٹ میسیج اوپن کیا اوربیٹی کو سمجھانے لگی، تبھی میسیج پرانگلی ٹیپ ہوگئی اورروہمن کا میسیج کھل گیا'۔

Loading...