سلمان خان نے کی اپنے گھر میں ان دو بالی ووڈ ستاروں کی اینٹری بند! یہ ہے خاص وجہ

سلمان خان جتنا دریا دلی کو لیکر جانے جاتے ہیں اتنا ہی اپنے غصے کو لیکر بھی۔ ان کاغصہ کئی مرتبہ عام طور پر بھی دیکھا جا چکا ہے۔ جانئے کون ہے وہ جن کے گھر میں اینٹری کرنے سے سلمان نے روک لگادی ہے۔

Jan 12, 2019 01:59 PM IST | Updated on: Jan 12, 2019 02:02 PM IST

سلمان خان جتنا دریا دلی کو لیکر جانے جاتے ہیں اتنا ہی اپنے غصے کو لیکر بھی۔ ان کاغصہ کئی مرتبہ عام طور پر بھی دیکھا جا چکا ہے۔ ان کی نظر میں اگر کوئی فنکار آگیا تو پھر سلمان اسے اپنے قریب بھی نہیں آنے دیتے۔ وویک اوبرائے کو بھی سلمان کے غصے کا شکار ہونا پڑاتھا اور اب کچھ ایسی ہی غلطی ارجن کپور نے بھی کر دی ہے۔

ایک لیڈنگ ڈیلی کے مطابق سلمان خان نے اپنے اپنے گھر میں ارجن کپور کی اینٹری بند کردی ہے۔ اب وہ کبھی بھی سلمان کے گھر اینٹری نہیں کر سکتے۔ ارجن کپور کے ساتھ۔ساتھ سلمان ںے ان کے والد بونی کپور سےبھی دوری بنانے کا من بنا لیا ہےاور یہ بھی کہہ دیا ہے کہ وہ کبھی بھی خان کنبہ کا حصہ نہیں بنیں گے۔ رپورٹ کے مطابق سلمان خان گزرے کچھ دنوں سے ارجن کپور اور ملائکہ اروڑہ کو لیکر چل رہی خبروں سے ناخوش ہیں۔ ارباز سے ملائکہ کا طلاق ہونے کے بعد سے مسلسل یہ خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ ارجن اور ملائکہ شادی کرنے والے ہیں۔بس یہی بات سلمان کو راس نہیں آئی ہے۔

سلمان خان نے کی اپنے گھر میں ان دو بالی ووڈ ستاروں کی اینٹری بند! یہ ہے خاص وجہ

سلمان خان

Loading...

آپ کی جانکاری کیلئے بتادیں کہ ملائکہ سے پہلے ارجن کپور ، سلمان خان کی بہن ارپتا کو بھی ڈیٹ کر چکے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ ارپتا سے بریک اپ کے بعد ہی ارجن نے ملائکہ کو ڈیٹ کرنا شروع کیا تھا۔

Loading...