سپنا چودھری نے گوا کے کسینو میں جم کر کیا ڈانس، ویڈیو ہوا وائرل– News18 Urdu

سپنا چودھری نے گوا کے کسینو میں جم کر کیا ڈانس، ویڈیو ہوا وائرل

حال ہی میں سپنا کا دلیر مہندی کے ساتھ ایک پنجابی گیت ویڈیو کافی زیادہ وائرل ہوا جس کے بعد اب سپنا گوا میں بھی اپنے ڈانس کا جاود چلا کر آ چکی ہیں۔

May 23, 2019 09:59 AM IST | Updated on: May 23, 2019 10:06 AM IST

ہریانوی ڈانسر اور بالی ووڈ اداکارہ سپنا چودھری کسی نہ کسی وجہ سے سرخیوں میں بنی رہتی ہیں۔ دھماکیدار ڈانس کے علاوہ سپنا کا بیباک انداز بھی لوگوں کو خوب پسند آتا ہے۔ وہ ڈانس شو کرتی ہیں اور اتنے مستی بھرے انداز میں جھومتی ہیں کہ شو پر موجود سینکڑوں کی بھیڑ بھی ان کے ساتھ جھومنے لگتی ہے۔ اس کے علاوہ ان کی چرچا سیاسی گلیاروں میں بھی ہے۔

حال ہی میں سپنا کا دلیر مہندی کے ساتھ ایک پنجابی گیت ویڈیو کافی زیادہ وائرل ہوا جس کے بعد اب سپنا گوا میں بھی اپنے ڈانس کا جاود چلا کر آ چکی ہیں۔

سپنا چودھری نے گوا کے کسینو میں جم کر کیا ڈانس، ویڈیو ہوا وائرل

سپنا چودھری

Loading...

حال ہی میں گوا کے کسینو میں ہوئے سپنا کے ڈانس پرفارمنس کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر چھایا ہوا ہے۔ ہرے سوٹ میں سپنا نے گوا کے ایک کسینو میں اسٹیج پر جم کر ڈانس کیا۔ وہیں، اس سے پہلے گوا کے کسینو رائل میں جب سپنا نے انٹری لی تو ان کے چاہنے والوں نے پورے جوش کے ساتھ ان کا خیرمقدم کیا۔ سپنا نے بھی اپنے دھماکیدار ڈانس سے اپنے مداحوں کا دل جیت لیا۔

Loading...