social viral amitabh bachchan shared a photo on social media bandaging baby kareena kapoors foot see picture snm کرینہ کپور کی ایک ایسی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل جسے دیکھ کر ہوجائیں گے آپ حیران – News18 Urdu

کرینہ کپور کی ایک ایسی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل جسے دیکھ کر ہوجائیں گے آپ حیران

May 18, 2019 06:32 PM IST | Updated on: May 18, 2019 06:39 PM IST

بالی ووڈ کی عظیم شخصیت امیتاب بچن سوشل میڈیا پر کافی ایکٹو رہتے ہیں۔ جہاں وہ ٹویٹر پر مسلسل ٹویٹ کرتے رہتے ہیں۔ حال ہی میں بگ بی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے سال 1983 میں رلیز ہوئی فلم 'پکار' کے سیٹ کی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں بیبی کرینہ کپور بھی موجود ہیں۔

امیتابھ نے فلم پکار کی یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ پہچانئے کون؟ گوا میں فلم پکار کی شوٹنگ کےدوران سیٹ پر موجود یہ کرینہ کپور ہیں جو اپنے والد رندھیر کپور کے ساتھ آئی تھیں اور انہوں نے اپنے پاؤں پر چوٹ مار لی تھی۔ اور امیتابھ بچن ان کے دوا لگا رہے ہیں، پٹی کر رہے ہیں۔ غور طلب ہے کہ امیتابھ بچن کی یہ سپر ہٹ فلم رلیز ہوئی تھی اس وقت کرینہ محض تین سال کی تھیں۔

کرینہ کپور کی ایک ایسی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل جسے دیکھ کر ہوجائیں گے آپ حیران

Loading...

وہیں فلموں کی بات کریں تو جلد ہی امیتابھ بچن فلم  برہماستر میں نظر آنے والے ہیں۔ اس فلم میں رنبیر اور عالیہ بھی موجود ہیں۔

Loading...