social viral malavika mohanan trolled for wearing shorts snm چھوٹے کپڑے پہننے پر ٹرول ہوئی یہ اداکارہ، فین نے کہا گندی عادت– News18 Urdu

چھوٹے کپڑے پہننے پر ٹرول ہوئی یہ اداکارہ، فین نے کہا گندی عادت

May 15, 2019 05:46 PM IST | Updated on: May 15, 2019 06:21 PM IST

ملیالم فلم 'پٹم  پول'  سے  ڈیبیو  کرنے  والی  مالویکا  موہنن فی الحال اپنی  ایک  تصویرکی وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔ اس تصویر میں وہ وہائٹ ٹینک ٹاہ اور نیلی شرٹ پہنے نظر آرپی ہیں۔ یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے مالویکا نے لکھا آئی ووکپ لائک دز، جسٹ کڈنگ، اب مالویکا نے تو صاف کر دیا کہ وہ مزاق کر رہی ہیں لیکن انسٹاگرام یوزرس کہاں ماننے والے تھے۔

کچھ لوگ کیپشن پر مذاق بنانے لگے تو وہیں کچھ ایسے تھے جو شارٹس پہننے پر مالویکا کو ٹرول کرنے لگے۔ زیادہ تر لوگوں نے اپنی زبان میں کمینٹ کیا جسے سمجھنا مشکل تھا لیکن ایک یوزر نے کچھ انگریزی میں لکھنے کی کوشش کی۔ انہوں نے لکھا مجھے یہ پسند نہیں، یہ گندی عادت ہے۔ اسی طرح مالویکا کی تصویر پر کئی کمینٹ آئے جہاں انہیں ڈریس کو لیکر الگ۔الگ صلاح مل رہی تھی۔ ان سب کے جواب میں مالویکا نے ایک اور تصویر پوسٹ کرکے کرارا جواب دیا۔

چھوٹے کپڑے پہننے پر ٹرول ہوئی یہ اداکارہ، فین نے کہا  گندی عادت

مالویکا نے لکھا 'ایک عزت دار لڑکی کو کس طرح کے کپڑے پہننے چاہئے' اس بات کو لیکر کئی کمینٹ اور نظریے آئے۔ اس پر پیش ہے ایک اور تصویر جس میں وہ کپڑے پہنے نظر آئی ہوں جو میں پہننا چاہتی ہوں۔ مالویکا کے اس کرارے جواب پر ملیالم اداکارہ پارتھوی نے بھی ان کا سپورٹ کیا۔ انہوں نے مالویکا کی تصویر پر یس لکھا اور دل والے اموجی کے ساتھ کچھ اور اموجی بنائے۔۔