social viral  sania mirza and veena malik fight on twitter snm  'شعیب کی دیررات حقہ پارٹی پر بولیں ثانیہ مرزا، 'میں پاکستان ٹیم کی ماں نہیں ہوں– News18 Urdu

'شعیب کی دیررات حقہ پارٹی پر بولیں ثانیہ مرزا، 'میں پاکستان ٹیم کی ماں نہیں ہوں

Jun 18, 2019 04:16 PM IST | Updated on: Jun 18, 2019 04:23 PM IST

ہندستان  اور پاکستان  کے  درمیان میچ کا فیصلہ  ہوچکاہے  لیکن  اس  میچ  کے  بعد  تنازعات  کی  ایک پچ  تیار ہوگئی  ہے۔  در  اصل  اس  میچ  کے  بعد  سوشل  میڈیا  پر  ایک  ویڈیو  کافی  وائرل ہورہا اس ویڈیو میں پاکستانی ٹیم اور ثانیہ مرزا ایک شیشا پیلیس میں نظر آرہے ہیں۔ اب اس معاملے میں ٹویٹر پر ثانیہ مرزا کوآڑے ہاتھوں لیاجارہا ہے۔ ان میں وینا ملک بھی شامل ہیں۔ جو ثانیہ سے سوال کر رہی ہیں۔

وینا نے ٹویٹر پر لکھا کہ 'ثانیہ میں آپ کے بچے کو لیکر بہت فکرمند رہتی ہوں۔ آپ لوگ بچے کے ساتھ شیشا پیلیس میں ہیں، کیایہ خطرناک نہیں ہے؟ جہاں تک مجھے پتہ ہے کہ آرچی جنک فوڈ کیلئے جانا جاتا ہے اور یہ ایتھلیٹ لڑکوں کیلئے ٹھیک نہیں ہوتا۔ کیا آپ کو یہ نہیں پتہ ہے کہ آپ ماں ہیں اور خود ایتھلیٹ ہیں'۔

'شعیب کی دیررات حقہ پارٹی پر بولیں ثانیہ مرزا، 'میں پاکستان ٹیم کی ماں نہیں ہوں

ثانیہ مرزا اور وینا ملک

وینا کے اس ٹویٹ پر ثانیہ مرزا بھڑک گئیں اور کرارا جواب دیا۔ انہوں نے لکھا، 'وینا میں اپنے بچوں کو شیشا پیلیس لیکر نہیں گئی تھی۔ ان سب کیلئے آپ کو اور باقی دنیا کوفکر نہیں ہونی چاہئے۔ میں اپنے بچے کا خیال کسی سے بھی کم نہیں رکھتی ہوں۔ دوسری بات لکہ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی نہ تو ڈائٹیشین ہوں اور نہ ہی ماں، پرسنپسل یا ٹیچر'۔ 

ثانیہ کے اس جواب پروینا ملک نے لکھا، 'یہ جان کر اچھالگا کہ بچہ آپ کے ساتھ نہیں تھا۔ اوہ میں نےیہ کہا تھا کہ آپ پاکستانی ٹیم کی ڈائٹیشین یا ماں ہیں۔ میں نے یہ کہا کہ آپ ایک ایتھلیٹ ہیں اور آپ کو پتہ ہونا چاہئے کہ فٹنیس کتنی اہم ہے اور کیا آپ ایک کرکٹر کی بیوی نہیں ہیں؟ آپ کو ان کی صحت کی بھی فکر کرنی چاہئے۔ کیا میں غلط کہہ رہی ہوں'؟

ثانیہ  مرزا نے اس کے بعد وینا ملک کیلئے ایک اور ٹویٹ لکھالیکن بعد مین ڈلیٹ کر دیا لیکن تب تک وہ لوگوں کے فون میں محفوظ ہوچکاتھا۔ وینانے اس ٹویٹ کے اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ تھوڑی ہمت دکھائیں اور اپنے ٹویٹس کو ڈلیٹ نہ کریں۔۔۔

Loading...