کیا پورن اسٹار ہونے کی وجہ سے سنی لیونی کو ہے اس چیز کی کمی؟– News18 Urdu

کیا پورن اسٹار ہونے کی وجہ سے سنی لیونی کو ہے اس چیز کی کمی؟

ہندوستان میں سنی کو ناظرین کے دل میں جگہ بنانے میں بڑی محنت کرنی پڑی۔ انہیں کافی مخالفت جھیلنی پڑی لیکن انہوں نے اپنی شخصیت سے سب کا دل جیت لیا۔

May 23, 2019 10:48 AM IST | Updated on: May 23, 2019 11:53 AM IST

بالی ووڈ اداکارہ سنی لیونی آج گلیمر انڈسٹری کا چمکتا ستارہ ہیں۔ اس مقام تک پہنچنے کے لئے سفر سنی کے لئے بالکل بھی آسان نہیں تھا۔ انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز بطور پورن اسٹار کیا۔ اس سے انہیں شہرت ملی۔ لیکن گھر والوں اور رشتہ داروں کی ناراضگی نے انہیں ہمیشہ پریشان کیا۔

اس کے بعد جب انہوں نے ہندوستان کا رخ کیا تو بھی ایک ایڈلٹ اسٹار کا آنا لوگوں کے گلے نہیں اترا۔ انہیں یہاں بھی اپنی جگہ بنانے کے لئے کافی جدوجہد کرنا پڑی۔ لیکن سنی نے کبھی ہمت نہیں ہاری۔ وہ مسلسل کوشش کرتی رہیں۔ ’ جسم 2 ‘ سے اپنے کیرئیر کی شروعات کرنے والی سنی آج بالی ووڈ کی ’ بیبی ڈال‘ بن چکی ہیں۔ لیکن کیرئیر کی اس اونچائی پر بھی سنی کو ایک چیز کا ملال رہتا ہے۔ تبھی انہوں نے اس بات کا ذکر کیا۔

کیا پورن اسٹار ہونے کی وجہ سے سنی لیونی کو ہے اس چیز کی کمی؟

سنی لیونی: فائل فوٹو

Loading...

سنی نے کہا ’’ میں زیادہ تر باہر نہیں جاتی اور نہ ہی میں پارٹی کرتی ہوں۔ اس لئے دوستوں کا میرا دائرہ محدود ہے۔ میں نے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر یہاں ایک خاص جگہ بنائی ہے۔ مجھے نہیں پتہ کہ میرے پچھلے پروفیشن کی وجہ سے آج بھی مجھے جج کیا جاتا ہے یا نہیں۔ لیکن میں تب بھی خوش تھی اور آج بھی خوش ہوں‘‘۔ ہندوستان میں سنی کو ناظرین کے دل میں جگہ بنانے میں بڑی محنت کرنی پڑی۔ انہیں کافی مخالفت جھیلنی پڑی لیکن انہوں نے اپنی شخصیت سے سب کا دل جیت لیا۔

Loading...