tamil viral social metoo kanchana 3 russian actress complaint ri djavi alexandra sexually harassed by a photographer snm– News18 Urdu

اس اداکارہ نے لگایا فوٹو گرافر پرجنسی استحصال کا الزام، کہا۔ ساتھ سونے پر دی یہ دھمکی

رپوٹس کے مطابق شکایت درج ہوتے ہی پولیس بھی ایکٹو ہوگئی اور دھمکی دینے والے فوٹو گرافر کو حراست میں لے لیا ہے۔

Apr 26, 2019 12:10 PM IST | Updated on: Apr 26, 2019 01:08 PM IST

تمل سنیما میں حال ہی میں رلیز ہوئی ہارر کامیڈی فلم 'کنچنا 3' کی روسی اداکارہ ری ڈبی الیکزینڈرنے حال ہی میں ایک چونکانے والا انکشاف کیا ہے۔ اداکارہ نے ایک فوٹوگرافر روپیش کمار پر جنسی استحصال کا الزام لگایا ہے۔ جس کے بعد اس معاملے کی شکایت چنئی پولیس میں بھی درج کرائی جاچکی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فوٹو گرافر نے اداکارہ کو ایک فوٹو شوٹ کے بعد ان کے ساتھ سونے کیلئے کہا تھا۔ اور ساتھ ہی یہ دھمکی بھی دی کہ اگر اداکارہ ایسا نہیں کرے گی تو (فوٹوگرافر) اداکارہ کی ایڈٹ کی ہوئی فحش تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل کر دےگا۔

اس اداکارہ نے لگایا فوٹو گرافر پرجنسی استحصال کا الزام، کہا۔ ساتھ سونے پر دی یہ دھمکی

رپوٹس کے مطابق شکایت درج ہوتے ہی پولیس بھی ایکٹو ہوگئی اور دھمکی دینے والے فوٹو گرافر کو حراست میں لے لیا ہے۔ حالانکہ اس طرح کی خبریں نہ صرف تمل سنیما میں ہی نہیں بلکہ بالی ووڈ سے بھی آچکی ہیں۔ گزرے سال جنسی استحصال کے خلاف اٹاھئی گئی ہیش ٹیگ میٹو میں کئی چونکانے والے انکشاف ہوئے تھے۔

Loading...

تمل فلم 'کنچنا3' کی بات کریں تو یہ فلم اپنی رلیز سے پہلے ہی لیک ہوگئی تھی جس کی وجہ سے فلم ساز کو کافی نقصان اٹھانا پڑا تھا۔

Loading...