اس اداکارہ پرٹوٹا غموں کا پہاڑ، امرناتھ یاترا پرنکلے والد کی موت– News18 Urdu

اس اداکارہ پرٹوٹا غموں کا پہاڑ، امرناتھ یاترا پرنکلے والد کی موت

اداکارہ شائنی دوشی کے والد امرناتھ یاترا پرنکلےتھے، جس کےبعد اچانک ان کےگھر افسوسناک خبرآئی ہے۔

Jul 14, 2019 11:41 AM IST | Updated on: Jul 14, 2019 11:41 AM IST

مشہورسیریل 'جمائی راجا' فیم ٹی وی اداکارہ شائنی دوشی پرغموں کا پہاڑ ٹوٹ پڑا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ ان کے والد کواچانک ہارٹ اٹیک آنے کی وجہ سے ان کی موت ہوگئی ہے۔ خبروں کے مطابق شائنی کے والد امرناتھ یاترا پرنکلے تھے۔ کافی سفرطے کرنے کے بعد ان کی طبیعت اچانک بگڑنے لگی۔ انہیں پہلے سینے میں درد کی شکایت ہوئی اورجب تک کوئی کچھ سمجھ پاتا تب تک وہ اس دنیا کوالوداع کہہ چکے تھے۔

وہیں شائنی کے والد کی اچانک موت ہونے سے ٹی وی انڈسٹری میں غم کی لہرہے۔ ایک انٹرٹینمنٹ پورٹل کے مطابق امرناتھ یاترا کے دوران اچانک طبعیت بگڑنے پرشائنی کے والد کوملٹری آفیسر، ٹورسٹ میڈیکل سینٹرلےکرگئے۔ وہاں پہنچنے پرپتہ چلا کہ شائنی کے والد کو ہارٹ اٹیک آیا ہے۔

اس اداکارہ پرٹوٹا غموں کا پہاڑ، امرناتھ یاترا پرنکلے والد کی موت

شائنی دوشی کے والد کی موت۔

Loading...

افسوسناک بات یہ ہے کہ اسپتال سے جاتے وقت ہی ان کی موت ہوگئی۔ رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ شائنی کے والد کے جسد خاکی کو آج گجرات واقع آبائی وطن لے جایا جارہا ہے۔ وہیں شائنی پہلے سے ہی ممبئی سے گجرات پہنچ چکی ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ اس غم کی گھڑی میں شائنی کے کئی انڈسٹری کے دوست اورقریبی ان کےساتھ کھڑے ہوگئے ہیں۔ شائنی اپنی فیملی اورقریبی دوستوں کے ساتھ گجرات پہنچی ہیں۔

37107573_182367052628435_5392889837416087552_n

معلوم ہوکہ شائنہ دوشی نے ٹیلی ویژن پراپنا ڈیبیو سال 2013 میں سنجے لیلا بھنسالی کے ڈائریکشن میں بنے سیریل 'سرسوتی چندر' سے کیا تھا۔ اس کے بعد شائنی نے 2016 میں مشہور ٹی وی شو 'جمائی راجا' میں لیڈ اداکارہ کے طورپرکیا۔ اس سیریل سے شائنی کو الگ پہچان ملی تھی۔ وہیں ان دنوں شائنی 'شریمدبھاگوت' سیریل میں بطورلیڈ اداکارہ نظرآرہی ہیں۔ ان کے جانے مانے ٹی وی شوزمیں 'سروجنی' بہو ہماری رجنی کانت، 'لال عشق' اور 'دل ہی توہے'، شامل ہیں۔ اس کے ساتھ شائنی ریئلٹی شو 'فیئرفیکٹر' کا بھی سال 2017 میں حصہ رہ چکے ہیں۔

2-70

Loading...