up lucknow ram janmabhoomi film will release on 29 march made by wasim rizvi snm شیعہ وقف بورڈ کے صدر نے 'رام مندر' پر بنائی فلم، انتخابات سے پہلے پورے ملک میں ہوگی رلیز– News18 Urdu

شیعہ وقف بورڈ کے صدر نے 'رام مندر' پر بنائی فلم، انتخابات سے پہلے پورے ملک میں ہوگی رلیز

بتایا جاتا ہے کہ فلم میں کار سیوکوں پر گولی چلانے اور متنازعہ ڈھانچہ کے انہدام سے جڑے سین بھی ہیں۔ بتادیں کہ وسیم رضوی مسلسل اس بات کی مہم چلا رہے ہیں کہ اجودھیا متنازعہ پر رام مندر بننا چاہئے۔ مسجد کو وہاں سے دوسری جگہ شفٹ کیا جانا چاہئے۔

Mar 15, 2019 02:15 PM IST | Updated on: Mar 15, 2019 02:19 PM IST

یوپی شیعہ سینٹر وقف بورڈ کے صدر سید وسیم رضوی نے اجودھیا کے رام مندر پر ایک فلم بنائی ہے۔ 29 مارچ کو پورے ملک میں رلیز ہوگی۔ فلم کو سینسر بورڈ سے سرٹفکیٹ ملنے کے بعد وسیم رضوی نے بتایا کہ مسلموں پر سیاسی روٹیاں سینکنے والے مذہب کے ٹھیکیداروں کیلئے یہ فلم کرارانشاہ ہوگی۔ بتادیں کہ رام مندر مسئلے پر بنی فلم  'رام جنم بھومی ' نہ رلیز کرنے کیلئے شیعہ سینٹرل وقف بورڈ کے چیئرمین وسیم رضوی کو دھمکی بھی مل چکی ہے۔

شیعہ وقف بورڈ نے کہا تھا کہ مسجد اجودھیا میں نہ بنائی جائے بلکہ اس کی جگہ لکھنؤ میں بنائی جائے۔ اس کیلئے پرانے لکھنؤ کے حسین آباد میں گھنٹہ گھر کے سامنے شیعہ وقف بورڈ کی زمین ہے۔ جس پر مسجد بنائی جائے اور اس کا نام کسی مسلم راجا یاحکمراں کے نام پر نہ ہوکر 'مسجد امن۔ رکھا جائے۔