سوشل میڈیا سنسیشن بنں یہ چھ لڑکیاں ، 30 سال پرانے گانے پر کیا ایسا کام کہ دیکھ کر اڑ جائیں گے ہوش– News18 Urdu

سوشل میڈیا سنسیشن بنں یہ چھ لڑکیاں ، 30 سال پرانے گانے پر کیا ایسا کام کہ دیکھ کر اڑ جائیں گے ہوش

یوٹیوب پر موجود ویڈیو میں چھ لڑکیاں مل کر بیلی ڈانس کرتی نظر آرہی ہیں ۔ خاص بات یہ ہے کہ سبھی چھ لڑکیاں ایک ہی طرح سے امیتابھ اور زینت کے اس مشہور گانے پر بیلی ڈانس کررہی ہیں ۔

May 27, 2019 09:34 AM IST | Updated on: May 27, 2019 09:34 AM IST

بالی ووڈ میں سال 1979 میں آئی امیتابھ بچن کی فلم دی گریٹ گیمبلر کو ناظرین نے جتنا پسند کیا تھا ، اس سے کچھ زیادہ ہی اس کے گانے مقبول ہوئے تھے ۔ زینت امان کے ساتھ امیتابھ کی اس فلم کے گانا دو لفظوں کی ہے دل کی کہانی کو سب سے زیادہ پسند کیا گیا تھا ۔ جہاں ایک طرف اس گانے کو کئی سنگرس نے اپنے اپنے اسٹائل میں گانے کی کوشش کی ہے وہیں اب سوشل میڈیا پر اس گانے پر چھ خوبصورت لڑکیوں کا بہترین ڈانس کافی زیادہ پسند کیا جارہا ہے ۔

یوٹیوب پر موجود اس ڈانس ویڈیو میں چھ لڑکیاں مل کر بیلی ڈانس کرتی نظر آرہی ہیں ۔ اس ویڈیو کی خاص بات یہ ہے کہ سبھی چھ لڑکیاں ایک ہی طرح سے امیتابھ اور زینت کے اس مشہور گانے پر بیلی ڈانس کررہی ہیں ۔

سوشل میڈیا سنسیشن بنں یہ چھ لڑکیاں ، 30 سال پرانے گانے پر کیا ایسا کام کہ دیکھ کر اڑ جائیں گے ہوش

سوشل میڈیا سنسیشن بنں یہ چھ لڑکیاں

Loading...

دی گریٹ گیمبلر کا یہ گانا آشا بھوسلے کی آواز میں ہے ، جس کو آر ڈی برمن نے میوزک دیا ہے اور آنند بخشی نے لکھا ہے ۔ اس فلم میں امیتابھ بچن کا ڈبل رول تھا اور اپنے روایتی پولیس کردار ( وجے ) کے علاوہ ایک جوا باز ( جے ) کے کردار میں بھی نظر آتے ہیں ۔

Loading...