معروف فلم اداکار اور مصنف گریش کرناڈ کا 81 سال کی عمر میں انتقال

معروف مصنف گریش کرناڈ کافی عرصہ سے بیمار چل رہے تھے اور انہیں کئی بار اسپتال میں بھرتی کرایا گیا تھا۔

Jun 10, 2019 10:03 AM IST | Updated on: Jun 10, 2019 10:31 AM IST
معروف فلم اداکار اور مصنف گریش کرناڈ کا 81 سال کی عمر میں انتقال

معروف فلم اداکار گریش کرناڈ کا طویل بیماری کے بعد انتقال

معروف فلم اداکار، فلم ڈائریکٹر، مصنف اور رنگ منچ ہستی گریش کرناڈ کا پیر کے روز  81 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا۔ وہ ایک طویل عرصہ سے بیمار چل رہے تھے۔ انہوں نے بنگلورو میں اپنی زندگی کی آخری سانس لی۔ گزشتہ مہینے ہی انہوں نے اپنا 81 واں جنم دن منایا تھا۔ انہیں پدم شری اور پدم بھوشن سے بھی نوازا جا چکا تھا۔ انہوں نے جنوب اور بالی ووڈ کی فلموں میں کام کیا تھا۔

وہ بالی ووڈ میں آخری بار’ ٹائیگر زندہ ہے‘ میں اداکار سلمان خان کے ساتھ نظر آئے تھے۔ اس فلم میں گریش کرناڈ کی ناک پر ایک ٹیوب لگی تھی۔ فلم میں دکھایا گیا تھا کہ را ( آر اے ڈبلیو) کے سربراہ کی شکل میں ان کا کردار کافی بیمار ہے۔ لیکن وہ اصل زندگی میں بیمار تھے اور ناک میں لگی اس نلی کے ذریعہ انہیں ضروری دوا اور کھانا دیا جا رہا تھا۔

Loading...

معروف مصنف گریش کرناڈ کافی عرصہ سے بیمار چل رہے تھے اور انہیں کئی بار اسپتال میں بھرتی کرایا گیا تھا۔

گریش کرناڈ کی پیدائش 1938 میں ماتھیرن میں ہوئی تھی جو اب مہاراشٹر میں ہے۔ ان کی ابتدائی تعلیم مراٹھی زبان میں ہوئی۔ تعلیم کے دوران ہی ان کا جھکاؤ تھئیٹر کی طرف بڑھ گیا۔ جب وہ 14 سال کے ہوئے تو ان کا کنبہ کرناٹک کے دھارواڑ منتقل ہو گیا۔ انہوں نے دھارواڑ کے کرناٹک آرٹس کالج سے ریاضی اور شماریات میں بی اے کی پڑھائی کی۔ گریجویشن کے بعد وہ سیاست اور معاشیات کی تعلیم کے لئے انگلینڈ کے آکسفورڈ پہنچے۔ وہ 1963 میں آکسفورڈ یونین کے صدر بھی چنے گئے۔

Loading...