آئی پی ایل : دھونی کی آتشی اننگ سے آخری گیند پر پونے کی شاندار جیت

Apr 22, 2017 10:05 PM IST | Updated on: Apr 22, 2017 10:05 PM IST

پونے: مین آف دی میچ اور سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی(ناٹ آووٹ 61) کی طوفانی نصف سنچری اور منوج تیواری (ناٹ آووٹ 17) کے ساتھ پانچویں وکٹ کے لیے ہوئی 58 رن کی میچ فاتح ناٹ آووٹ شراکت داری کی بدولت رائزنگ پونے سپرجائنٹس نے گزشتہ چمپئن سنرائزرس حیدرآباد کو آخری اوور تک جاری رہے دلچسپ مقابلے میں ہفتہ کو چھ وکٹ سے شکست دے کر آئی پی ایل 10 میں اپنی تیسری جیت درج کی۔

ٹاس گنوانے کے بعد حیدرآباد نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے تین وکٹ پر 176 رن کا مشکل اسکور بنایا جسے پونے نے آخری اوور کی آخری گیند پر چار وکٹ پر 179 رن بنا کر حاصل کر لیا۔پونے کو کوآخری اوور میں جیت کے لئے 11 رن درکار تھے۔

آئی پی ایل : دھونی کی آتشی اننگ سے آخری گیند پر پونے کی شاندار جیت

منوج تیواری نے پہلی گیند پر چوکالگایا۔ اس کے بعد انہوں نے دوسری گیند پر سنگل لے کر دھونی کو اسٹرائک دیا۔ دھونی نے بھی تیسری گیند پر سنگل لیا اور پھر تیواری نے بھی چوتھی گیند پر سنگل لے کر اسٹرائک دوبارہ دھونی کو دے دیا۔دھونی نے پانچویں گیند پر دو رن بنائے ۔پونے کو آخری گیند پر جیت کے لئے دو رنوں کی ضرورت تھی اور دنیا کے بہترین فنیشر مانے جانے والے دھونی نے آخری گیند پر چوکا لگاکر لیگ کے 10 ویں ایڈیشن میں پونے کو تیسری جیت دلا دی۔

پونے کی چھ میچوں میں یہ تیسری جیت ہے اور اب وہ پوائنٹس ٹیبل میں چھ پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔ وہیں حیدرآباد کو سات میچوں میں تیسری شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اور وہ ؎آٹھ پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

دھوني نے 34 گیندوں پر ناٹ آوٹ 61 رن میں پانچ چوکے اور تین چھکے لگائے ۔ آئی پی ایل کے 10 ویں سیزن میں ان کی یہ پہلی نصف سنچری ہے۔ دھونی نے تیواری (ناٹ آووٹ 17) کے ساتھ پانچویں وکٹ کے لیے صرف 3.5 اوور میں 58 رن کی میچ فاتح ناٹ آووٹ شراکت داری کی۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز