پڑھئے ، ہند پاک مہامقابلہ سےقبل دھونی کی یہ تصویر کیوں ہو رہی ہے وائرل ، پاکستانی بھی کررہے ہیں تعریف

Jun 17, 2017 11:06 PM IST | Updated on: Jun 17, 2017 11:06 PM IST

اتوار کو پاکستان اور ہندوستان کے درمیان ہونے والے مہا مقابلہ سے پہلے مہندر سنگھ دھونی کی ایک تصویر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے ۔ ہندوستان کے ساتھ ہی پاکستانی ٹوئٹر یوزر نے بھی اس تصویر کو دیکھنے کے بعد دھونی کی کافی تعریف کی ۔

دراصل مہندر سنگھ دھونی کی ایک تصویر حال ہی میں ٹویٹر پر شیئرکی گئی ہے، جس میں وہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کے بیٹے عبد اللہ کو گود میں لئے ہوئے ہیں ۔

پڑھئے ، ہند پاک مہامقابلہ سےقبل دھونی کی یہ تصویر کیوں ہو رہی ہے وائرل ، پاکستانی بھی کررہے ہیں تعریف

اس خوبصورت تصویر کو شیئر کرتے ہوئے ایک پاکستانی کرکٹ مداح کی طرف سے لکھا کہ دھونی کو پسند نہ کرنا ناممکن ہے ۔ کاشف شہباز نے لکھا کہ دھونی آپ كو بہت پسند اور احترام کرتے ہیں ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز