رمضان کریم نیکیوں کا فصل بہار، امت کے لئے عظیم تحفہ : مفتی عثمانی

May 28, 2017 02:48 PM IST | Updated on: May 28, 2017 02:48 PM IST

لندن: خوش قسمت ہیں آپ لوگ کہ خالق کائنات نے رمضان المبارک جیسا بابرکت مہینہ آپ کے مقدر فرمایا،بلاشبہ رمضان کریم نیکیوں کا فصل بہار ہے، اور امت مسلمہ کے لئے،بالحضوص نیکی اورخیر وفلاح کےکام میں آگے رہنے والوں کے لئے اللہ رب العزت کا عظیم تحفہ ہے۔ان خیالات کا اظہار ہندوستان کے مشہور عالم دین مفتی محفوظ الرحمن عثمانی بانی و مہتمم جامعۃ القاسم دارالعلوم الاسلامیہ سپول بہار نے یو کےمیں کیا۔

رمضان کریم کی مناسبت سےالحسنات فاؤنڈیشن لندن کے زیراہتمام ریسٹ ہام کمیونٹی سینٹر میں منعقدہ دو روزہ اجلاس میں انہوں نے ماہ مقدس کی مختلف فضیلتوں پر روشنی ڈالتے ہوئے عالم اسلام کے دینی بھائیوں کو مبارک باد پیش کی۔ مفتی عثمانی نے کہاکہ رمضان کریم میں اللہ تبارک و تعالیٰ اپنے بندوں پر اس قدر مہربان ہوتا ہے جس کا شمار ممکن نہیں ۔انہوں نے کہاکہ پیغمبر اسلام محمد رسول اللہ اور آپ کے ا صحاب ؓ ماہ صیام کا خاص اہتمام فرماتے تھے۔اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم جمادی الثانی کے گزرنے اور رجب المرجب کا چاند طلوع ہوتے ہی رمضان المبارک کی تیاری شروع فرماتے اوردعا کرتے ’’کہ اے اللہ رجب و شعبان میں برکت دے اوررمضان المبارک تک ہمیں پہونچا دے۔، نماز ، تلاوت قرآن اور نوافل کی ادائیگی اور انفاق کے ذریعے اللہ کی خوشنودی کے حصول کیلئے کوشاں رہتے تھے ، یہ مہینہ صبر و برداشت ، ایثار اور تقویٰ اختیار کرنے کا درس دیتا ہے۔

رمضان کریم نیکیوں کا فصل بہار، امت کے لئے عظیم تحفہ : مفتی عثمانی

انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک ہماری زندگی میں ایک روحانی انقلاب برپا کر سکتا ہےضرورت اس بات کی ہےکہ اللہ کے حکم کی خلوص دل کے ساتھ تکمیل کرکے اپنا نام متقی اور عبادت گزار بن جائیں،کیوں کہ جسم کی پاکیزگی تو غسل اور وضو کے توسط سے حاصل کر سکتے ہیں مگر روحانی پاکیزگی یعنی تزکیہ نفس یا تقویٰ روزے کے ذریعہ سے ہی حاصل ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہارمضان خود احتسابی کا مہینہ ہے اللہ کے حضور اپنے گناہوں کی بخشش کا بہترین ذریعہ روزہ ہے۔یہ وہ عظیم اور برکت والا مہینہ ہے جس میں اللہ پاک نے اپنی آخری کتاب قرآن مجیدکا نزول مکمل فرمایااور لیلتہ القدر جیسی عظیم شب بھی اسی مہینے عطاء فرمائی ۔انہوں نے کہا ہمیں اس مہینے ایثار و قربانی ،ضبط نفس اور حقوق اللہ کے ساتھ حقوق العباد کا خیال رکھنا ہے ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز