پاکستان کے بانی محمد علی جناح کی صاحبزادی دینا واڈیا کا انتقال

Nov 02, 2017 08:47 PM IST | Updated on: Nov 02, 2017 08:49 PM IST

لندن : پاکستان کے بانی محمد علی جناح کی صاحبزادی اور ہندستان کے مشہور صنعت کار اور تعمیرات کے کاروباری نسلی واڈیا کی والدہ دینا واڈیا کا لندن میں انتقال ہو گیا ۔ وہ 98 برس کی تھیں۔دیناواڈیا15 اگست 1919 کولندن میں پیداہوئی تھیں۔ وہ بانی پاکستان اور رتن بائی کی بیٹی تھیں۔ واضح رہے کہ دینا واڈیا نے سابق صدر پرویز مشرف کے دور حکومت میں 2004 میں پاکستان کا دورہ بھی کیا تھا۔اس موقع پر وہ اپنے والد قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پربھی گئی تھیں۔

دینا نے پارسی ہندستانی نیویل واڈیا سے شادی کرنا چاہی تو والد محمد علی جناح کے ساتھ اس معاملے میں اختلافات پیدا ہو گئےتھے۔نسلی واڈیا ہندوستانی شہریت رکھنے والے پارسی مذہب کے پیروکار ہیں۔

پاکستان کے بانی محمد علی جناح کی صاحبزادی دینا واڈیا کا انتقال

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز