پاکستان : ممبئی حملوں کا ماسٹر مائنڈ اور جماعت الدعوۃ کا سرغنہ حافظ سعید رہا ہوگا ، عدالت نے دیا حکم

Nov 22, 2017 05:28 PM IST | Updated on: Nov 22, 2017 05:28 PM IST

لاہور : پاکستان کے پنجاب صوبہ کے عدالتی ریویو بورڈ نے ممبئی حملوں کے ماسٹر مائنڈ اور جماعت الدعوۃ کے سرغنہ حافظ سعید کی رہائی کا حکم دیا ہے ۔ خیال رہے کہ حافظ سعید جنوری سے نظر بند تھا ۔ سعید کے وکیل اے کے ڈوگر کا کہنا ہے کہ حافظ سعید اگر گنہگار ہے تو اس کو سزا ملنی چاہئے ، لیکن اگر اس کے خلاف ثبوت نہیں ہیں تو عدالت انہیں گنہگار نہیں ٹھہرا سکتی ۔

نظر بندی کی میعاد میں تین مہینے کی توسیع کیلئے حکومت کی اپیل کو خارج کرتے ہوئے بورڈ نے حافظ سعید کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے ۔ بورڈ نے کہا ہے کہ اگر جماعت الدعوۃ سرغنہ حافظ سعید کسی دیگر معاملہ میں مطلوب نہیں ہے تو ا س کو رہا کیا جائے ۔ گزشتہ ماہ بورڈ نے سعید کی حراست میں 30 دنوں کی توسیع کی اجازت دیدی تھی اور یہ میعاس اس ہفتہ پوری ہوجائے گی۔

پاکستان : ممبئی حملوں کا ماسٹر مائنڈ اور جماعت الدعوۃ کا سرغنہ حافظ سعید رہا ہوگا ، عدالت نے دیا حکم

حافظ سعید : فوٹو : رائٹرز

بورڈ کے حکم کے بعد حافظ سعید کی رہائی کا راستہ صاف ہوگیا ہے ۔ سال رواں 31 جنوری کو حافظ سعید اورا س کے چار ساتھیوں عبد اللہ عبید ، ملک جعفر اقبال ، عبد الرحمان عابد اور قاضی کاشف حسین کو پنجاب کی حکومت نے انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 اور دیگر قانون کے تعد 90 دنوں کیلئے نظر بند کردیا گیا تھا۔ تاہم حافظ سعید کے ساتھیوں کو اکتوبر کے آخری ہفتہ میں رہا کردیا گیا تھا ۔ امریکہ نے حافظ سعید پر ایک کروڑ ڈالر کے انعام کا اعلان کررکھا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز