ایران حامی ہادی الامیری سے مولانا مقتدی صدر کی ملاقات

بغداد : عراق میں ہوئے پارلیمانی انتخاب میں کامیابی حاصل کرنے والی جماعت سیرون پالیٹیکل بلاک کے لیڈر مولانا مقتدی الصدرنے ایران کی حمایت حاصل کرنے والی جماعت الفتح بلاک کے لیڈر ہادی الامیری سے ملاقات کی ۔

May 21, 2018 09:46 AM IST | Updated on: May 21, 2018 09:46 AM IST

بغداد : عراق میں ہوئے پارلیمانی انتخاب میں کامیابی حاصل کرنے والی جماعت سیرون پالیٹیکل بلاک کے لیڈر مولانا مقتدی الصدرنے ایران کی حمایت حاصل کرنے والی جماعت الفتح بلاک کے لیڈر ہادی الامیری سے ملاقات کی ۔ مولانا الصدر کے آفس نے آج ایک بیان جاری کرکے اس کی اطلاع دی۔

ایران حامی ہادی الامیری سے مولانا مقتدی صدر کی ملاقات

عراق میں ہوئے پارلیمانی انتخاب میں الفتح بلاک کو دوسرا مقام حاصل ہوا ہے ۔ عراق میں سب سے زیادہ طاقتور سمجھے جانے والے لیڈروں میں سے ایک مسٹر امیری کئی پارلیمانی گروپوں کے صدر ہیں ۔ مسٹر امیری کے ایران کے ساتھ دہائیوں پرانے گہرے تعلقات رہے ہیں۔ پارلیمانی انتخاب میں کامیابی پانے کے باوجود مسٹر صدر خود وزیر اعظم نہیں بن سکتے کیونکہ انہوں نے خود انتخاب میں حصہ نہیں لیا تھا لیکن ان کی جماعت کی جیت نے عراق معاملے پر ہونے والی بات چیت میں ان کے کردار کو اہم بنادیا ہے ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز