امریکہ میں پاکستانی نژاد مسلم کنبہ کے گھر میں توڑ پھوڑ، قرآن کریم کی بے حرمتی

Mar 30, 2017 11:06 PM IST | Updated on: Mar 30, 2017 11:06 PM IST

ورجینیا : امریکہ میں ایک پاکستانی نژاد مسلم کنبہ کے گھر میں توڑ پھوڑ اور قرآن کریم کی بے حرمتی کا نیا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ گھر میں کسی بھی فرد کی عدم موجودگی میں کچھ نامعلوم افراد داخل ہوگئے اور انہوں نے کافی توڑ پھوڑ مچائی ۔ ساتھ ہی ساتھ گھر میں رکھی مذہبی کتاب قرآن کریم کی بھی توہین کی ۔ امریکی اسلامک ریلیشن کونسل اس کی شدید مذمت کی ہے اور اس کو نفرت پر مبنی جرائم قرار دیا ہے۔ ادھر پولیس نے اس معاملہ کی جانچ شروع کردی ہے۔

ایک پولیس افسر کے حوالے سے خبروں میں بتایا گیا ہے کہ ماہ رخ اور شعیب ورجینیا کے فیئرفیکس کاؤنٹی میں رہتے ہیں۔ پورا کنبہ گھومنے کے لئے باہر گیا ہوا تھا۔ وہ جب واپس آئے ، تو انہیں اپنے گھر کا سامان ادھر ادھر پڑا ملا ، جس سے کچھ سامان غائب تھا۔گرین کارڈ اور 25 ہزار ڈالر کی سونے کے زیورات گھر سے چوری تھے ۔

امریکہ میں پاکستانی نژاد مسلم کنبہ کے گھر میں توڑ پھوڑ، قرآن کریم کی بے حرمتی

pic : dailymail

امریکی اسلامک ریلیشن کونسل نے اس واقعہ کو نفرت پر مبنی جرم کے طور پر جانچ کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔کونسل کے ترجمان ابراہیم نے کہا ہے کہ جائے واقعہ کے مناظر کو دیکھ کر صاف اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ بدمعاشوں نے نفرت کے احساس سے اس حملہ کو انجام دیا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز