برطانیہ میں مسلم خاتون کے ساتھ بدسلوکی ، مارپیٹ ، حجاب کھینچا گیا

برطانیہ میں نسلی نفرت پر مبنی جرائم کے واقعات میں رفتہ رفتہ اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ اب لندن میں اس طرح کاایک اور واقعہ سامنے آیا ہے۔

Jul 23, 2017 09:33 PM IST | Updated on: Jul 23, 2017 09:33 PM IST

لندن: برطانیہ میں نسلی نفرت پر مبنی جرائم کے واقعات میں رفتہ رفتہ اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ اب لندن میں اس طرح کاایک اور واقعہ سامنے آیا ہے۔ یہاں ایک مسلم خاتون کے ساتھ بدسلوکی کی گئی ، اس کا حجاب کھینچا گیا اور اس کے ساتھ مارپیٹ کی گئی۔

بی بی سی کے مطابق گزشتہ 16 جولائی کو بیکر اسٹریٹ علاقہ میں انيسو عبدالقادر ٹیوب (ریل سروس) کا انتظار کر رہی تھی اسی دوران ایک شخص نے اسے مکا مارا اور اس کے ایک دوست کو دھکا دے کر دیوار کی طرف گرا دیا۔ اس سے پہلے اس نے اس کا کا حجاب کھینچا اور اس کے ساتھ بدسلوکی کی۔

برطانیہ میں مسلم خاتون کے ساتھ بدسلوکی ، مارپیٹ ، حجاب کھینچا گیا

خاتون نے ٹويٹ کیا کہ '' بیکر اسٹریٹ اسٹیشن پر اس شخص نے میرا حجاب کھینچنے کی کوشش کی اور جب میں نے اپنا حجاب بہت مضبوطی سے پکڑ لیا جو اس نے مجھے مکا ماردیا ۔ '' انيسو نے یہ بھی کہا کہ موقع پر موجود ایک خاتون نے بھی مسلم خاتون کے ساتھ بدسلوکی کی اور برا بھلا کہا۔

برطانوی ٹرانسپورٹ پولیس کے ایک ترجمان کے مطابق اس معاملہ کی نسلی نفرت پر مبنی جرائم کے طور پر تحقیقات کی جا رہی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ '' اس طرح کا برتاؤ مکمل طور پر ناقابل قبول ہے اور اسے برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اس واقعہ کے بارے میں ہمیں پتہ چلا ہے اور اس کی جانچ کی جا رہی ہے۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز