امریکہ نے سات مسلم ممالک کے شہریوں کے اپنے ملک میں داخلہ پر عائد پابندی واپس لی

Feb 05, 2017 10:09 AM IST | Updated on: Feb 05, 2017 10:09 AM IST

واشنگٹن۔  امریکی محکمہ خارجہ نے سات مسلم ممالک کے شہریوں کے امریکہ میں داخلہ پر عائد پابندی واپس لے لی ہے اور اب لوگ ویلڈ ویزے کے ساتھ امریکہ کا دورہ کر سکتے ہیں۔

محکمہ خارجہ کے ایک افسر نے ہفتہ کو بتایا کہ سیٹل کے جج کی طرف سے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے حکم پر روک لگائے جانے کے تناظرمیں یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ اب جائز ویزہ رکھنے والے تمام لوگوں کو امریکہ آنے کی اجازت ہے۔

امریکہ نے سات مسلم ممالک کے شہریوں کے اپنے ملک میں داخلہ پر عائد پابندی واپس لی

تصویر: رائٹرز

افسر کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سات مسلم اکثریتی ممالک کے شہریوں کے امریکہ آنے پر پابندی لگانے سے منسلک ایگزیکٹو آرڈر کے خلاف وفاقی جج کے فیصلے کی تعمیل میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ افسر نے کہا کہ داخلہ پر عائد پابندی کے فیصلے کو واپس لے لیا گیا ہے۔ جائز ویزا رکھنے والے شہری اب امریکہ کا دورہ کر سکتے ہیں۔ اس سے پہلے محکمہ خارجہ نے کہا تھا کہ صدر کے ویزا سے متعلق حکم کی وجہ سے 60 ہزار سے زائد ٹریول ویزے مسترد کر دیے گئے تھے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز