میانمار سے 1 لاکھ 23 ہزار روہنگیا مسلمان بنگلہ دیش پہنچے: یو این ایچ سی آر

Sep 06, 2017 11:43 AM IST | Updated on: Sep 06, 2017 11:43 AM IST

نئی دہلی۔ میانمار میں جاری تشدد کے مدنظر سرحد عبور کر کے بنگلہ دیش پہنچنے والے روہنگیا افراد کی تعداد  1 لاکھ 23 ہزار ہو گئی ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین یو این ایچ سی آر کے ترجمان جوزف ترپورا نے منگل کے روز بتایا، ’’ہمارے اندازوں کے مطابق 25 اگست کو راکھین میں تشدد کے واقعات کے آغاز سے اب تک ایک لاکھ تیئس ہزار روہنگیا مسلمان سرحد عبور کر کے بنگلہ دیش پہنچ چکے ہیں۔‘‘ یہ مہاجرین خوراک، سر چھپانے کی جگہ اور طبی مدد کے منتظر ہیں۔

ڈی ڈبلیو ڈاٹ کام کے مطابق، ترپورا نے بتایا کہ جنوب مشرقی بنگلہ دیشی ضلع کاکس بازار کے تمام پرانے مہاجر مراکز اور قریبی اسکول اور کمیونٹی سینٹر ان مہاجرین کو پناہ دینے کے لیے استعمال کیے جا رہے ہیں۔ روہنگیا افراد کی یہ نقل مکانی 25 اگست کو مبینہ روہنگیا عسکریت پسندوں کے حملوں اور پھر سکیورٹی فورسز کے جوابی حملوں میں کم از کم چار سو افراد کی ہلاکتوں کے واقعات کے بعد شروع ہوئی۔ خبر رساں ادارے ڈی پی اے کے مطابق سینکڑوں افراد دونوں ممالک کی سرحد کے درمیان پھنسے ہوئے ہیں، جب کہ درجنوں بنگلہ دیش پہنچنے کی کوشش میں ہلاک بھی ہو چکے ہیں۔

میانمار سے 1 لاکھ 23 ہزار روہنگیا مسلمان بنگلہ دیش پہنچے: یو این ایچ سی آر

یہ مہاجرین خوراک، سر چھپانے کی جگہ اور طبی مدد کے منتظر ہیں۔: فوٹو کریڈٹ ڈی ڈبلیو ڈاٹ کام۔

بنگلہ دیش پہنچنے والے روہنگیا افراد کا الزام ہے کہ سکیورٹی فورسز روہنگیا کے قتلِ عام، جنسی زیادتیوں اور تشدد کے ذریعے راکھین ریاست سے ان کا قلع قمع کرنا چاہتی ہیں۔ دوسری جانب میانمار کی فوج کا موقف ہے کہ وہ عسکریت پسندوں کے حملوں کے جواب میں یہ کارروائیاں کر رہی ہے۔

روہنگیا افراد کی یہ نقل مکانی 25 اگست کو مبینہ روہنگیا عسکریت پسندوں کے حملوں اور پھر سکیورٹی فورسز کے جوابی حملوں میں کم از کم چار سو افراد کی ہلاکتوں کے واقعات کے بعد شروع ہوئی۔ روہنگیا افراد کی یہ نقل مکانی 25 اگست کو مبینہ روہنگیا عسکریت پسندوں کے حملوں اور پھر سکیورٹی فورسز کے جوابی حملوں میں کم از کم چار سو افراد کی ہلاکتوں کے واقعات کے بعد شروع ہوئی۔

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے مطابق سن 1990 اور پھر سن 2012ء میں راکھین ریاست میں ہونے والے فسادات سے فرار ہو کر بنگلہ دیش پہنچنے والے روہنگیا مہاجرین کے لیے بنائے جانے والے مہاجر کیمپوں میں ان نئے مہاجرین کو جگہ دی جا رہی ہے، تاہم یہ مہاجر مراکز اپنی گنجائش کی حدِ آخر کو چھو رہے ہیں۔ جب کہ مہاجرین کی تعداد میں مسلسل اضافے کے تناظر میں اقوام متحدہ خیمہ بستیاں قائم کرنے میں مصروف ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز