بارہ بنکی کے دیوا علاقہ میں زہریلی شراب پینے سے 11 افراد کی موت– News18 Urdu

بارہ بنکی کے دیوا علاقہ میں زہریلی شراب پینے سے 11 افراد کی موت

بارہ بنکی۔ اترپردیش میں بارہ بنکی کے دیوا علاقے میں زہریلی شراب پینے سے مرنے والوں کی تعداد 11 ہو گئی ہے۔

Jan 11, 2018 10:43 AM IST | Updated on: Jan 11, 2018 10:43 AM IST

بارہ بنکی۔  اترپردیش میں بارہ بنکی کے دیوا علاقے میں زہریلی شراب پینے سے مرنے والوں کی تعداد 11 ہو گئی ہے۔ ضلع انتظامیہ نے سات افراد کا پوسٹ مارٹم رات میں ہی کرا دیا تھا۔ ضلع انتظامیہ کو اندیشہ تھا کہ صبح ہوتے ہی سیاسی پارٹیاں اس کو مسئلہ بنا کر دھرناو مظاہرہ کر سکتی ہیں۔ کثیر تعداد میں پولیس فورس کی تعیناتی کے درمیان پوسٹ مارٹم کراکر لاشوں کو اہل خانہ کے حوالہ کر دیا گیا ۔

پوسٹ مارٹم کے بعد بسرا محفوظ کر لیا گیا ہے۔ دیر رات تک افسر ان پولیس فورس کے ساتھ ان کے گھروں پر تعینات تھے، تا کہ سیاسی پارٹیاں صبح اس کو ایشوز نہ بنا سکیں۔

بارہ بنکی کے دیوا علاقہ میں زہریلی شراب پینے سے 11 افراد کی موت

معاملہ میں تین لاشوں کی آخری رسوم پوسٹ مارٹم کے بغیر ہی ادا کر دی گئیں۔

دیوا علاقے میں زہریلی شراب پینے سے ہونے والی اموات کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے۔ 2008 میں بھی زہریلی شراب پی کر 3 افراد کی موت ہو چکی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ بقیہ لاشوں کا پوسٹ مارٹم آج کیا جائے گا۔

Loading...

Loading...