پیتھالوجی لیب میں چھاپ رہے تھے 2000 کے جعلی نوٹ ، ڈسٹبن نے کھولا راز ، دو گرفتار– News18 Urdu

پیتھالوجی لیب میں چھاپ رہے تھے 2000 کے جعلی نوٹ ، ڈسٹبن نے کھولا راز ، دو گرفتار

پولیس نے ملزموں کے پاس سے جعلی نوٹوں کے علاوہ پرنٹنگ میں استعمال کئے جا رہے سکینر اور پرنٹر سمیت دیگر سامان بھی ضبط کئے ہیں۔

Dec 18, 2016 01:53 PM IST | Updated on: Dec 18, 2016 01:53 PM IST

شہڈول : مدھیہ پردیش کے شہڈول میں پولیس نے 2000 کے جعلی نوٹ چھاپنے کے الزام میں پیتھالوجی لیب آپریٹر سمیت دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے ملزموں کے پاس سے جعلی نوٹوں کے علاوہ پرنٹنگ میں استعمال کئے جا رہے سکینر اور پرنٹر سمیت دیگر سامان بھی ضبط کئے ہیں۔شهڈول پولیس کے مطابق آٹوموبائل کے کام سے وابستہ امت رائے نام کا نوجوان ہفتہ کی رات چمڑيا پٹرول پمپ پر دو ہزار روپے کا جعلی نوٹ چلاتے ہوئے پکڑا گیا۔

امت نے تین سو روپے کا پٹرول ڈلوانے کے بعد دو ہزار کا جعلی نوٹ تھمایا تھا۔ نوٹ کو دیکھ پٹرول پمپ ملازمین کو شک ہوا ، تو اس نے اس بارے میں اپنے ساتھیوں کو معلومات دی، جنہوں نے امت کو پمپ پر ہی روک لیا اور پولیس کو اطلاع دی۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر امت سے سختی سے پوچھ گچھ کی ، تو اس نے نقلی نوٹ چلانے کااعتراف کر لیا۔ امت نے بتایا کہ اسے یہ نوٹ پیتھالوجی لیب چلانے والے روی گپتا نے دیا ہے۔

پیتھالوجی لیب میں چھاپ رہے تھے 2000 کے جعلی نوٹ ، ڈسٹبن نے کھولا راز ، دو گرفتار

امت کے بیان کی بنیاد پر پولیس نے پیتھالوجی لیب پر دبش دی ، تو وہاں کمپیوٹر میں اسکین کئے دو ہزار روپے کے نوٹ کی ایک کاپی مل گئی۔ اسکین نوٹ اور امت کے پاس ملے نوٹ کے نمبروں کو ملایا گیا ، تو دونوں کے نمبر ایک ہی نکلے۔ تاہم روی سارے ثبوتوں کے باوجود پولیس کو گمراہ کرتا رہا۔

ڈسٹبن نے کھولا راز

Loading...

پولیس نے پیتھالوجی لیب کی تلاشی لی ، تو اسی نمبر کا ایک نوٹ ڈسٹبين میں ملا ۔ دراصل پرنٹنگ کے دوران ایک نوٹ کی چھپائی صحیح طریقے سے نہ ہونے کی وجہ سے روی نے اسے پھاڑ کر ڈسٹبن میں پھینک دیا تھا۔ ڈسٹبن سے ملے نوٹ کے ٹکڑوں نے اس کی پول کھول کر رکھ دی۔

دونوں سے پوچھ گچھ

پولیس نے بتایا کہ روی اسکینر کی مدد سے نوٹوں کو اسکین کرنے کے بعد کلر پرنٹر کی مدد سے نوٹوں کی پرنٹنگ کرتا تھا۔پولیس روی اور اس کے دوست امت سے پوچھ گچھ کر کے یہ پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہے کہ دونوں کتنے وقت سے جعلی نوٹ کی چھپائی کر رہے تھے اور اب تک کتنے نوٹ وہ مارکیٹ میں سپلائی کرچکے ہیں۔

Loading...