اتراکھنڈ : بے قابو ہوکر کھائی میں گری بس ، 46 افراد کی موت ، مہلوکین کی تعداد میں اضافہ کا اندیشہ– News18 Urdu

اتراکھنڈ : بے قابو ہوکر کھائی میں گری بس ، 46 افراد کی موت ، مہلوکین کی تعداد میں اضافہ کا اندیشہ

اتراکھنڈ کے پوڑی گڑھوال ضلع میں واقع دھوماکوٹ کے نزدیک ایک بس بے قابو ہوکر گہری کھائی میں گئی۔

Jul 01, 2018 11:41 AM IST | Updated on: Jul 01, 2018 12:50 PM IST

اتراکھنڈ کے پوڑی گڑھوال ضلع میں واقع دھوماکوٹ کے نزدیک ایک بس بے قابو ہوکر گہری کھائی میں گئی۔ اس حادثہ میں 46  افراد کی موت ہوگئی ہے۔ ساتھ ہی ساتھ مہلوکین کی تعداد میں اضافہ کا اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ بس کیونس گاوں سے رام نگر جارہی تھی۔

پولیس کے مطابق انہوں نے 46  افراد کی موت جائے واقعہ پر ہی ہوگئی تھی جب دو زخمیوں نے اسپتال میں دم توڑدیا ۔ پولیس نے زخمیوں کو نزدیکی اسپتال میں داخل کرادیا ہے۔ گڑھوال کے کمشنر دلیپ جوالکر نے مہلوکین کی تعداد میں اضافہ کا اندیشہ ظاہر کیا ہے۔

اتراکھنڈ : بے قابو ہوکر کھائی میں گری بس ، 46 افراد کی موت ، مہلوکین کی تعداد میں اضافہ کا اندیشہ

فوٹو : نیوز 18 ۔

ادھر وزیر اعلی نے بس حادثہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ہلاک شدگان کے تئیں تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ کو فوری طور پر راحت پہنچانے کی ہدایت دی ہے۔ مقامی انتظامیہ ، پولیس اور ایس ڈی آر ایف کے اہلکار امدادی کاموں میں مصروف ہیں ۔